سنو اندھو سنو بہرو بغاوت فرض ہوتی ہے اپاہج ، مُردہ دل لوگو بغاوت فرض ہوتی ہےجہاں حاکم نہ ہو اللہ جہاں قانون ناں قرآں وہاں حکمِ خدا ہے یہ بغاوت فرض ہوتی ہےجہاں بھٹکے اجالے ہوں جہاں اندھے سویرے ہوں جہاں روشن دیا کرنا بغاوت کے برابر ہوتو اِن اندھوں کی بستی میں بغاوت فرض ہوتی ہےجہاں سانسیں خریدیں ہم کبھی بک کر کبھی مر کر جہاں ہم پیٹ بھرنے پر منائیں جشن گھر گھر پرتو اِس مسکین بستی میں بغاوت فرض ہوتی ہےجہاں حقدار کہتا ہے وہاں اوپر میں پوچھوں گا یہاں پر تو خدا ہے تو خدا اپنے سے پوچھوں گاقیامت جب ہو یوں برپا بغاوت فرض ہوتی ہےیہ سر گلیوں میں کٹوانا جہاں پہ رِیت بن جائے غریبی کا مداوا جب فقط یہ موت رہ جائےجہاں بھیگے دوپٹہ جب تو ماں کا خون سے بھیگے جہاں یہ عمر بے چاری سدا ماتم میں بس گزرےوہاں مرنے سے پہلے تو بغاوت فرض ہوتی ہےجہاں وجہِ حکومت کی رگوں میں دوڑتا خوں ہو جہاں عقل و خرد ساری فقط دولت کی مرہوں ہوجہاں انصاف کرسی ہو جہاں قانون کرسی ہو جہاں عالم بھی کرسی ہو جہاں مذہب بھی کرسی ہوتو ایسی بے کسی میں ہی بغاوت فرض ہوتی ہےجہاں حاکم ہو بس اللہ جہاں قانون بس قرآں اسی دورِ حکومت میں اطاعت فرض ہوتی ہےوگرنہ کچھ بھی ہو جائے بغاوت فرض ہوتی ہےسنو اندھو سنو بہرو اپاہج, مُردہ دل لوگو سنو حکمِ خدا ہے یہ بغاوت فرض ہوتی ہے............................اتباف ابرک
"Akhtar-e-sham Ki aai Falak Sy awaz
Sajda Karti Hai sehar Jisko Wo hai Aaj ki Raat
Keh-e-yak Gaam Hai him'mat k Liye arsh-e-barin
Keh Rai hai Musalman Sy yeh MEHRAAJ ki raat"
Shab-e-mehraaj Mubarak Dosto .
Apni Meethi Duaon mai MUjhy b yaad Rakhna 😇😊☺