Ask @HaqaanMubariz24:

Share something Positive 💎

Aqsa kiani
میرے لیے یہ سوچنا مشکل ہے کہ کون سی ذاتی آزادی سے ایک بے روزگار بھوکا آدمی لطف اندوز ہوتا ہے؟ حقیقی آزادی وہاں وجود رکھتی ہے جہاں کوئی استحصال نہ ہو اور کوئی انسان دوسرے کے حقوق غصب نہ کرے۔ جہاں بےروزگاری نہ ہو اور جہاں اس شخص کو اپنی نوکری، روٹی اور گھر کھونے کا خوف نہ ہو۔ ایسے معاشرے میں ذاتی اور تمام دوسری آزادیاں وجود رکھتی ہیں حقیقی معنوں میں نہ کہ صرف کاغذات کی حدوں تک۔

View more

Feminist thoughts?? 💭 🌸

عورت نہ کبھی کمزور تھی، نہ ہے اور نہ رہے گی، عورت میدان جنگ میں اپنے دشمن کا کلیجہ نوچ ڈالتی ہے، عورت چاہے تو اپنے دشمن کو اسکے سگے ماموں سے کھال اتروا کر اپنی ہی کھال میں سلوا دیتی ہے، عورت چاہے تو دنیا کے سب سے بڑے جرنیل کو اپنی زلفوں کا اسیر کر کے جیتی جنگ ہارنے پر مجبور کر دے۔ عورت لڑنے پر آئے تو جھانسی کی رانی ہوتی ہے، جودھا اکبر ہوتی ہے، مستانی ہوتی ہے جو مرہٹہ تخت کو تگنی کا ناچ نچا ڈالے، اسکے سب سے مضبوط سپاہی، جرنیل کو بچوںکی طرح اپنی گود میں سسکنے پر مجبور کر دے۔
عورت کو کمزور وہی لوگ کہتے ہیں جو اسکو کمزور باور کروا کرواا کر اسکا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عورت نہ چاہے تو مولوی کی اوقات نہیں نکاح مکمل ہونے کا اعلان کر سکے، عورت چاہے تو بھرے مجمع میں اپنے شوہر کو خود کشی کرنے پر مجبور کر دے، یہ کہہ کر کہ یہ تیرا تخم نہیں ہے۔ میرے عشق کی اولاد ہے۔

View more

شاعر اپنے محبوب سے کہتے ہیں؟

MAHNOOR FAISAL
جب ہنستی ہے تو دانت کھل اٹھتے ہیں اور جب روتی ہے تو ناک تھوڑی چھوٹی ہو جاتی ہے ۔چپ ہوتی ہے تو تب بھی بڑی بڑی موٹی آنکھیں بول رہی ہوتی ہیں ۔خوش ہوتی ہے تو دنیا کی سب سے خوبصوت بلا بن جاتی ہے دکھی ہوتی ہے تو خاموش سمندر۔اور جب غصے میں ہوتی ہے تو بس ۔
غصہ سے دیکھے یا پیار، اسکی ترچھی نظریں ہمیشہ دل کی دھڑکن بڑھا دیتی ہیں ۔ باتیں کرتے کرتے مجھے چڑھانا اور کسی پرانی لڑائی کو یاد کرکے پھر سے ناراض ہو جانا اسکی پرانی عادت ہے ۔ کال پر بہت کم بولتی ہے ایسے جیسے کوئی بچہ استاد کے سامنے بیٹھا ہو۔ میک اپ میں صرف ہلکا کاجل اور لپ سٹک لگاتی ہے، کاجل اسکے حسن کو بڑھاتا ہے یا نہیں اسکا تو پتہ نہیں مگر اس کی آنکھوں میں لگنے کے بعد کاجل ضرور خوبصورت لگنے لگتا ہے ۔
میری چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو گننے کے باوجود بھی میری بڑی بڑی غلطیوں کو بھلا کر میرے ساتھ رہتی ہے۔ کھانوں میں بس پاپڑیاں بنا لیتی ہے جنہیں خود نہیں کھاتی ۔
جب پاس ہوتی ہے بہت پاس ہوتی ہے اور جب دور ہوتی ہے تو مجھ میں ہی کہیں ہوتی ہے ۔
ہرنی جیسی چال وال نہیں اسکی، کبھی کبھی اس میں اور نیچر میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔بالکل قدرتی ہے ۔ بناوٹ کا زرہ نہیں، نہ خوبصورت میں نہ اخلاق میں نہ رشتوں میں ۔جامن جیسی آنکھیں ہیں ۔
بس ایسی ہے کہ آج بھی میرا دل چاہتا ہے ہماری محبت پہلا مقام پر ہی رہے، وہی جس میں لائن ماری جاتی ہے ایک دوسرے کو عشق میں مبتلا کرنے کی دن رات کوشش کی جاتی ہے ۔اس میں شکایتیں نہیں ہوتیں۔بس خوشی ہوتی ہے کوئی ڈر نہیں رہتا بس خواب ہوتے ہیں ۔مجھے اس کا ساتھ ساری زندگی محبت کے اسی مقام پر رہنا ہے ۔ہر صبح اٹھ کر بس یہی کوشش کرنی ہے آج تو اسے اپنا بنا کے رہوںگا۔

View more

Midnight thoughts 💥🔥✨

تمہارےشہرکے
ٹوٹے ہوئےفُٹ پاتھ کی
اس دُھول پہ
بِکھری کتابیں
عِلم کی سوغات ہی کب ہیں
کہ یہ تو
عہدِرفتہ کی
کوئ گُم گشتہ قبریں ہیں
جواپنی ہرمحبت کےیقیں سے
بدگماں ہوکر
مسلسل بےحِسی کی دُھوپ میں
جلتی ہوئ محسوس ہوتی ہیں
کتابوں اور قبروں میں
بھلااب فرق کتنا ہے

View more

Next