Can voids have a dialogue between themselves?
The world as i see it
ہمارے چاروں طرف دنیا ہے
جو گول ہے
لیکن اس کے چار کونے ہیں
ان میں ایک کونا وہ بھی ہے
جہاں میں اپنی سگرٹیں چھپاتا تھا
میرے چھپائے ہوئے سگرٹ
تمھیں مل جاتے تھے
تب ہمارے بیچ خلا تھا
اور اب اس خلا میں ایک دنیا ہے
جو گول ہے
لیکن اس کے چار کونے ہیں
ان میں ایک کونا وہ بھی ہے
جہاں کوئی کسی سے کچھ نہیں چھپاتا
اور اپنی محبت کو سگرٹ نہیں بتاتا
جس کے دھویں میں ایک دنیا ہے
جو گول ہے
لیکن اس کے چار کونے ہیں
ان میں ایک کونا وہ بھی ہے
جہاں ہے سمندر کا وہ کنارا دکھتا ہے
جہاں لوگ خود کو بوتلوں میں بند کر کے
بہا دیتے ہیں
اب اس کنارے پر صرف بوتلیں ہی بچی ہیں
ان بوتلوں میں سے کسی میں ایک دنیا ہے
جو گول ہے
لیکن اس کے چار کونے ہیں
اس میں ایک کونا وہ بھی ہے
جس پر تمھارا نام لکھا ہے
نام م پر ختم ہوتا ہے
اور م سے شروع بھی ہوتا ہے
پہلی م تمھاری سے اور آخری میری
سو وہ میں نے مٹا دی ہے
جو بچ گئی ہے
اس کے سر پر ایک دنیا ہے
جو گول ہے
لیکن اس کے چار کونے ہیں
ان میں ایک کونا وہ بھی
جہاں ایک دن سب کو جانا ہے
سب کے چلے جانے کے بعد
دنیا اکیلی رہ جائے گی
لیکن وہ گول ہو گی
اور اس کے چار کونے ہوں گے
عمار
ہمارے چاروں طرف دنیا ہے
جو گول ہے
لیکن اس کے چار کونے ہیں
ان میں ایک کونا وہ بھی ہے
جہاں میں اپنی سگرٹیں چھپاتا تھا
میرے چھپائے ہوئے سگرٹ
تمھیں مل جاتے تھے
تب ہمارے بیچ خلا تھا
اور اب اس خلا میں ایک دنیا ہے
جو گول ہے
لیکن اس کے چار کونے ہیں
ان میں ایک کونا وہ بھی ہے
جہاں کوئی کسی سے کچھ نہیں چھپاتا
اور اپنی محبت کو سگرٹ نہیں بتاتا
جس کے دھویں میں ایک دنیا ہے
جو گول ہے
لیکن اس کے چار کونے ہیں
ان میں ایک کونا وہ بھی ہے
جہاں ہے سمندر کا وہ کنارا دکھتا ہے
جہاں لوگ خود کو بوتلوں میں بند کر کے
بہا دیتے ہیں
اب اس کنارے پر صرف بوتلیں ہی بچی ہیں
ان بوتلوں میں سے کسی میں ایک دنیا ہے
جو گول ہے
لیکن اس کے چار کونے ہیں
اس میں ایک کونا وہ بھی ہے
جس پر تمھارا نام لکھا ہے
نام م پر ختم ہوتا ہے
اور م سے شروع بھی ہوتا ہے
پہلی م تمھاری سے اور آخری میری
سو وہ میں نے مٹا دی ہے
جو بچ گئی ہے
اس کے سر پر ایک دنیا ہے
جو گول ہے
لیکن اس کے چار کونے ہیں
ان میں ایک کونا وہ بھی
جہاں ایک دن سب کو جانا ہے
سب کے چلے جانے کے بعد
دنیا اکیلی رہ جائے گی
لیکن وہ گول ہو گی
اور اس کے چار کونے ہوں گے
عمار