Ask @ManiSheikh1:

ٹوٹ کر چاہے اگر دل جو بکھڑ جاتا ہے🌸 عشق تو سامنے آنکھوں کے مکھڑ جاتا ہے🥀 #lines♥️

فاطمہ رشید
جو تم چاہتے ہو وہی چاہتا ہوں
خوشی بس تری ہی خوشی چاہتا ہوں
ابھی پاس آؤ ابھی چاہتا ہوں
میں پھر فاصلوں میں کمی چاہتا ہوں
یہ تم سے ملاقات ہے اک بہانہ
وجہ جینے کی بس کوئی چاہتا ہو ں
شروعات تم سے ختم تم پہ ہوں جو
شب و روز سارے وہی چاہتا ہوں
کرم، امتحاں وہ تب و تاب تیرے
سبھی یاد ہیں وہ سبھی چاہتا ہوں
ہوئے خشک ہیں جو جدائی میں سارے
میں ان آنسووں میں نمی چاہتا ہوں
نبھانا جہاں سے کہاں اب ہے ممکن
کسی اور کو ہر گھڑی چاہتا ہوں
یہی التجا اپنے رب سے ہے
اندھیرا ہوں میں, روشنی چاہتا ہوں

View more

اپنا من پسند شعر پوسٹ کریں🌹

ماھم حرا
اک اُسی کو دھیاں نہیں ہوتا
جس کے بن یہ جہاں نہیں ہوتا
اس محبت میں یہ خرابی ہے
جو جہاں ہے وہاں نہیں ہوتا
ڈھونڈھئے گا کہاں کہاں اس کو
جانے والا کہاں نہیں ہوتا
آگ ایسی کہ راکھ راکھ بدن
ظرف اتنا ، دھواں نہیں ہوتا
جانے کیا بھیڑ ہے مرے اندر
لہو تک اب رواں نہیں ہوتا
کچھ بھی کر لیجئے مگر بندہ
آپ سے بد گماں نہیں ہوتا
صرف ہم تب تلک نبھائیں گے
جاں کا جب تک زیاں نہیں ہوتا
در و دیوار سے لپٹتے ہیں
جب کوئی راز داں نہیں ہوتا
تم پہ گزری ہے تم کہو
ہم سے آگے بیاں نہیں ہوتا

View more

Next