Ask @Neelimachli:

Zindagi Asan Hoti agar___😂🌚🌷

Maria The Chooza ❤
‏ہم سے مت پوچھو راستے گھر کے
‏ہم مسافر ہیں زندگی بھر کے
عرصہ دراز سے لکھنا چھوڑ رکھا ھے۔ مگر ایسا نہیں کہ فکری بانج پن کا شکار ھو گیا ھوں۔ احساسات و جذبات بدستور زندہ ہیں ۔ فطرت کی رعنائیوں اور دلکشی و دلفریبی کو بیابان صحرا میں بھی ڈھونڈ لیتا ھوں مگر اظہار پہ قدغن لگ گئی شاید ۔!!
لیکن اتنا بے بس کبھی نہیں ھوا !
کل سے کئی بار اس تصویر کو دیکھ کر موزوں ترین عنوان نہیں دے سکا۔ حالانکہ ایک دو جملوں میں مدعا بیان کر لینے کی صلاحیت و فن سے آراستہ ھوں مگر اس تصویر کو بار بار دیکھ کر بھی سوچ کسی ایک نقطہ پہ مرکوز نہ ہو سکی بلکہ ہر بار اس تصویر نے فکر کا ایک نیا دریچہ کھولا !
ذندگی، آذادی، محبت، حسنِ فطرت، سادگی، مسافت، غربت، دربدری سبھی کچھ اس ایک تصویر میں سمٹ گیا ھے۔❤️❤️

View more

+1 answer Read more
Next