@alimian22

Talha Khan Yousafzai

❤️ Likes
show all
AyeshaTheSilentCritique’s Profile Photo somyasudan’s Profile Photo

What others replied to:

Post something worth reading :)

show all (13)

میرے پاس ایسا سب ہی ہوتا ہے کہنے کو :(
دل کو کیسے سمجھایا جائے¿
سب کچھ ہوتے ہوئے بھی ہم خالی ہاتھ ہوتے ہیں...!!
خوشی چہرے پر سجا کر بھی بے حد دکھی ہوتے ہیں..
ان کہے جذبات اندر ہی اندر ہمیں ختم کر رہے ہوتے ہیں..
اک ساتھ جو ہم مانگ رہے ہوتے ہیں وہ میسر نہیں ہوتا..
کیوں ہماری حسرتیں ہمارے لئے روگ بن جاتی ہیں..
کیوں سب خواب ٹوٹ جاتے ہیں ساری عمر چبھنے کے لئے کیوں اک اذیت لکھ دی جاتی ہے...
جسے نہایت پاکیزہ جذبات میں سما کر مانگا جائے کیوں اس کے ساتھ سے محروم کر دیا جاتا ہے کیوں اسی کا ساتھ چاہئے ہوتا کیوں کسی اور کو قبول نہیں کیا جا سکتا کیوں اسی اجنبی کے لئے کے جسے صرف دعاوں میں مانگا ہو جس کا دو پل کا ساتھ تک نہ ملا ہو دل اور روح سے وہ ہی کیوں جڑ جاتا....
کیوں یہ تقدیر قسمت اور وقت اتنے ظالم ہو جاتے ہیں کہ زندگی چھین کر زندگی دیتے ہیں اذیت والی...
کیوں کبھی وقت مہرباں نہیں ہوتا
کیوں کبھی تقدیر مہرباں نہیں ہوتی۔
کیوں تقدیر بنانے والا کن نہیں کہہ دیتا
کیوں وہ ہمارے لئے سب کو مہرباں نہیں کر دیتا...
کیوں ایسی زندگی گزارتے ہیں ہم جسے جینے کے لیے کچھ ہوتا ہی نہیں ہم جی ہی نہیں سکتے صرف گزارتے ہیں یا شاید اس کے ختم ہونے کا انتظار کرتے ہیں
ہمارے پاس اک آہ کے علاوہ اور کچھ رہ ہی نہیں جاتا..!!!
کیوں ہماری فریاد کی اہمیت نہیں ہوتی..!!

View more

Language: English