Ask @alone1239:

23 March msg

میرے مولا میری دھرتی کو سلامت رکھنا
اسکی گلیوں میں امڈتی هوئی هر وحشت کو
نئی امید کی کرنوں سے منور کر دے
اسنے تھاما هے مجھے ماں کی ممتا کی طرح
اسکی آغوش-محبت کو تو قائم رکھنا
اس په پھیلے هیں جو نفرت کے گھنیرے بادل
انکو ایمان کی بوندوں میں بدل دے یا رب
یه جو دشمن هے میرے چاروں طرف ، تاک میں هے
انکو نابود کرمٹی میں ملا دے مولا
یه وطن دنیا کے نقشے په یوں ابھرے یا رب
جیسے مهتاب ابھرتا هے فلک پر تیرے
اس میں بستے سبھی چهرے صدا مسکاتے رهیں
اسکو خوشیوں کی کوئی ایسی دھنک دے مولا
آنچ نه آئے کوئی حرمتِ وطن په کبھی
اسکی عظمت کو صدا قائم و دائم رکھنا
هاتھ اٹھے هیں دعا کو که اس چمن کو میرے
هر بری نظر سے،آفت سے بچانا مالک
هم بھلے هوں یا نه هوں پر میرا دلدار وطن
تا قیامت رهے آباد میرے پیارے مولا

View more

Something you wanna share? 💭

khadija(deeja)✌
میں لکھنا چاہتا اے لڑکے لڑکیوں لیکن تم پڑھنا ضرور 😥😢
ہم لوگ جو ہر وقت موبائل پکڑ کر فلم بنانا شروع کر دیتے ہے اپنی خوشی کے لمحات کی اور صرف اپنی زہنی ۂوس کی تسکین اپنی واہ واہ اپنی پروفائل اپنے آپ کو مشہور کرنے کے لیئے کسی کی زندگی داؤ پر لگا دیتے ہے اور اُس ہنسی مزاق کی ویڈیو آپ لوڈ کر دیتے ہے بنا سوچے سمجھے کی ہماری اس حرکت کے کیا کیا نقصانات ہو سکتے ہیں تو اللّٰہ کا واسطہ ہے ایسا مت کرو اوّل تو اپ ویڈیو ہی مت بناؤ اگر بنا نہ کسی کو بنانے دو اور اگر آپ تک کسی کی ایسی ویڈیو پہنچتی بھی ہے تو شئیر مت کرو ابھی اسی ہفتے اک کالج فنکشن کی ویڈیو دیکھ کر اک باپ اپنی جان سے گیا اور بیٹی نے اپنی زندگی ختم کر لی میں نے وہ ویڈیو خود دیکھی اس میں ایسا کچھ نہیں تھا لیکن اک باپ کی سوچ کے میری بیٹی بدنام ہوئی اُس کی جان لے گیا 😢😢

View more

Mujrim hoon jahaan bhar ka mehshar mein bharam rakhna Rusva e zamana houn daman mein chupa lena Maqbool yeh aarz meri lillah zara kerna Jab waqt e nazah aye deedar ataa karna.. Ameen.. Ya Allah hmen Qabar k azab sy mehfuz rkhna..😢 Ameen 😇

Naina Awan
مجرم ہوں جہاں بھر کا محشر میں بھرم رکھنا
رسوائے زمانہ ہوں دامن میں چھپا لینا
مقبول دعا میری اے نورِ خدا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
چہرے سے ضیا پائی ان چاند ستاروں نے
اس در سے شفا پائی دکھ درد کے ماروں نے
آتا ہے انہیں صابر ہر دکھ کی دوا کرنا`
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
اے سبز گنبد والے منظور دعا کرنا
جب وقتِ نزع آئے دیدار عطا کرنا
امین

View more

What is the most serious problem in the world? 🙄

BILAL SARFRAZ.
اپنی زندگی کی مُشکلات سے لوگ اتنا تکلیف میں نہیں ہوتے
جتنا دوسروں کی زندگی میں سکون دیکھ کر اُن کو جو اذیت درد ہوتا ہے
مطلب دوسروں کے سکون کو دیکھ کر اپنی زندگی بھی جلن کی وجہ سے بےسکون کر لیتے ہیں

View more

One line for your Ex? 😂😂

Noor
تو خوش رہے خدا کرے
میرا دل یہی دعا کرے
تیرے ہونٹ مسکرائے سدا
تیری آنکھ سدا ہنسا کرے
تیری بزم سدا سجی رہے
سدا بہار تیری گلی رہے
تو غم سے کبھی آشْنا نا ہو
تو ذیست میں کبھی تنہا نا ہو
زندگی میں نا کچھ کھوئے تو
مزاق میں بھی نا روئے تو
تیرا ہر خواب پورا ہو
کوئی سپنا نا اَدُھورا ہو
تیری ہر تمنا پوری ہو
تو خوش رہے خدا کرے
میرا دل یہی دعا کرے

View more

For what in your life do you feel most grateful👀

Dilawar Khan
میری اپنی کُچھ عادتیں
جلد معاف کر دینا
لوگوں کی مُنافقت پر خاموش رہنا
حسد سے حد درجہ دور رہنا
لوگوں کی خوشی میں خوشدلی سے شریک ہونا
گُناہوں کا جلد احساس ہو جانا
اور اللّٰہ پر بھی کُچھ معملات چھوڑ دینا

View more

Thoughts on Aurat march 2k19?

Noor
اگر عورت کو تخلیق کرنے والے رب سے عورت مارچ کی شُرکا یہ دُعا مانگ سکتی ہے تو پھر میں ان عورتوں کے ہر مارچ میں ساتھ ہو
یا اللّٰہ جس دن میں تیرے پاس آؤں گی
اے پروردگار تُجھ سے التجا ہے اس حال میں آؤ کے میری رُوح گُناہوں سے بلکل شفاف پاک ہو مُجھے کسی ندامت کسی شرمندگی کو سامنا نہ ہو
اے کریم رب میں تیری بندی ہو اگر جانے انجانے میں مُجھ سے کوئی غلطی ہوئی تو در گزر فرمانا مجھے محشر کی ندامت سے بچانا اور میری توبہ کو میرے رب آپ قبول کر چُکے ہو آمین
کیونکہ قُرآن میں عورتوں کے حقوق ۱۴۰۰ سال پہلے ادا کرنے کا حکم فرمایا ہے

View more

Next