غزل
کیوں تری آنکھ سدا اشک بھری رہتی ہے
اک زمیں جیسے کہ پانی پہ پڑی رہتی ہے
میں اکیلا تو کہیں بھی نہیں رہتا ہوں کبھی
ساتھ ہم دوش اداسی بھی مری رہتی ہے
دن بہت جلد گزر جاتا ہے لیکن، اکثر
دیر تک رات مرے پاس رکی رہتی ہے
خشک آنکھیں کیے ماضی سے نکل آتا ہوں
گیلے صفحے پہ غزل یونہی دھری رہتی ہے
ایک مدت سے کوئی قیس نہیں گزرا ہے
دل کے آئینے پہ اب دھول جمی رہتی ہے
آؤ اب کوچ کریں شہر سے گاؤں کی طرف
یاں تو ہر ایک کو اپنی ہی پڑی رہتی ہے
ٹوٹ جاتی ہے وہ خورشیدکے ہوتے ہی غروب
ایک امید جو کرنوں سے جڑی رہتی ہے
تو نے فیضی کبھی دریاؤں کی ہجرت دیکھی؟
ترک کرتے ہیں مکاں پھر بھی نمی رہتی ہے
فیضان فیضی
Ye mast lines kidr se milti..? 2,3 or bhejo 😁
+ 1 💬 message
read all
Ye askfm hai linkedin ni..
فکر نا فاقہ
عیش کر کاکا 💯
Chill kro koi farq ni parta grades se..
Kiya mtlb??
ap k taraf block karnay ka trend ni ha kiya?
+ 2 💬 messages
read all
کبھی کہیں پر
سنا ہے تم نے؟
کہ کوئی اپنےپرانے کپڑے، کہیں غریبوں میں بانٹ دے اور
پھر کبھی ان سے جا کہ پوچھے
“کہ کس نے پہنا وہ سرخ جوڑا
وہ سبز چادر کسے ملی تھی
کسے ملی میری نیلی جیکٹ؟”
نہیں سنا ناں؟
کسی کو فرصت نہیں ہے
کہ خستہ کپڑوں کے روگ پالے
پرانی اشیاء پہ بین ڈالے
یا اپنی اترن کے بھید رکھے
کبھی کہیں پر
سنا ہے تم نے؟
کہ کوئی تھک کر کسی پیارے کو دور جنگل میں چھوڑ آئے
تو مڑ کے دیکھے؟
یا چند سالوں کے بعد واپس وہیں پہ لوٹے
وہ جس کو چھوڑا تھا لینے آئے؟
نہیں سنا ناں؟
کسی کو حاجت نہیں ہے
کہ رفتگاں کا غذاب جھیلے
پرانی بازی کو پھر سے کھیلے
کسی کے ہونے کو اپنے جینے کی شرط کرلے
اسی لیے تو
مجھے یہ بالکل فکر نہیں ہے
کہاں پہ تمہاری عمر بیتی
یا کیسی حالت میں وقت کاٹا
بچھڑ کے مجھ سے کسے ملے تم
مجھے یہ بالکل فکر نہیں ہے
کہ میری اترن کو کس نے پہنا!!
Bill ap pay krti ho to le jatay hain.. 😁
P. S khana bahtreen hoga.
Cigerette se koi b cool ni lagta..
Itni fikar hoti ha aj kal kisi ko? 🤔