Ask @idrees11:

Apna haal batayen ?

ع سے علی
مری تھم تھم جاوے سانس پیا
مری آنکھ کو ساون راس پیا
ترے پیر کی خاک بنا ڈالوں
مرے تن پر جتنا ماس پیا
تُو ظاہر بھی، تُو باطن بھی
ترا ہر جانب احساس پیا
تری نگری کتنی دور سجن
مری جندڑی بہت اداس پیا
مجھے سارے درد قبول سجن
مجھے تیری ہستی راس پیا
میں چاکر تیری ازلوں سے
تُو افضل، خاص الخاص پیا...!❤️❤️
[Rip meri Shahzadi💕💕😢😢😢]

View more

Random thoughts?💯

Mr_Bean
کبھی مل تو تجھ کو بتائیں ہم۔۔
تجھے اس طرح سے ستائیں ہم۔۔
تیرا عشق تجھ سے چھین کے۔۔
تجھے مئے پلا کے رلائیں ہم۔۔۔
تجھے درد دوں تو نہ سہہ سکے۔۔
تجھے دوں زباں تو نہ کہہ سکے۔۔
تجھے دوں مکاں تو نہ رہ سکے۔۔
تجھے مشکلوں میں گھیرا کے میں۔۔
کوئی ایسا رستہ نکال دوں۔۔۔۔
تیرے درد کی میں دوا کروں۔۔
کسی غرض کے میں سوا کروں۔۔
تجھے ہر نظر پہ عبور دوں۔۔
تجھے زندگی کا شعور دوں۔۔
اور۔۔۔۔۔۔۔!
کبھی مل بھی جائیں گے غم نا کر۔۔۔۔
ہم گر بھی جائیں گے غم نا کر۔۔۔!
😢😢❤❤

View more

Kuch farmayeen 🔥

BASIL
کسی شام آ میرے محرما
سبھی راز ہستی بیاں کروں...
میری روح کا وہ جو کرب ہے
تیری روح پہ میں عیاں کروں..

میرے خانہءدل کی وحشتیں
تیرے دل پہ ساری نہاں کروں...
کبھی خود کو تسبیح سا پھیر دوں
کبھی تجھ کو ورد زباں کروں....
کسی شام آ میرے محرما
میں خود کو تجھ میں فنا کروں!❤❤😢

View more

Shia ho ya sunni😝😝

سب سے پہلے تو اس میں مزاق والی کوئی بات نھیں دوسری بات کیا شیعہ کیا سنی مجھے تو ان دونوں کا نھیں پتا۔۔پتا ہے تو صرف اتنا کہ میں بھی اسی خدا کو سجدہ کرتا ہوں جسے پوری دنیا کے مسلمان کرتے ہیں اب آگے سنو کربلا کا واقعہ تو سب کو معلوم ہے مسلمان جو ہو لیکن کبھی کسی نے اس بات پر غور کیا کہ امام حسین علیہ السلام کے پاس کتنے بہانے تھے نماز نا ادا کرنے کے کیونکہ جنت کے تو وہ سردار تھے اور رہیں گے لیکن پھر بھی انھوں نے نماز کو اہمیت دی کیونکہ کوئی بات تو ہے نا نماز میں۔۔۔اسی لئی ایسے سوالوں سے پرہیز کیا کرو ہم سب مسلمان ہیں اور نا ہی قرآن میں یہ لکھا کہ فلانا سنی پیدا کیا جائے گا فلانا شیعہ ہم سب کی خوش قسمتی ہے کہ ہم مسلمان پیدا ہوئے ہیں لہذا اس رب کائنات کی عبادت کرو اس سے بخشش کی دعا کرو اور اپنی آخرت سنوارو بجائے اس طرح کے فضول سوالوں کے۔۔۔۔۔اللہ تعالی ہم سب کو صراط مستقم پر چلنے کی ہدایت دے۔۔۔آمین!

View more

Next