Poetry lover?

“عید مبارک”
آج شام جو رونق ہے ہر جا
گلی گلی، کونا کونا
شہنائیاں سی بج رہی ہیں
شمعیں بھی اب سج رہی ہیں
عید آگئی ہے
سب کے لئے عید آگئی ہے
میرے لئے مگر، وعید آگئی ہے
خوشی ہے یا کہ غم ہے اس میں
تحفہ کھولو، جان لو کیا ہے اس میں
میرے سامنے اِک لفافہ پڑا ہے
میری راہ گزر کا خلاصہ پڑا ہے
تحفہ کھول کر میں ششدر کھڑا ہوں
یہ موت کا فرماں جو دیکھ رہا ہوں
•••
“وقت کم ہے”، زندگی کی مدت لکھی ہوئی ہے
“عید منا لو”، چند لمحوں کی مہلت دی ہوئی ہے
•••
میں اب اپنے وہ سب چہرے
جو صدیوں سے، پھِر رہا تھا پہنے
اُتار کر میز پر رکھ رہا ہوں
اور آئینے میں اپنا اصل دیکھ رہا ہوں
میں اب خوش ہوں اور رو رہا ہوں
آنکھوں کو بالآخر اب دھو رہا ہوں
عید مبارک! اے دنیا والو
وقت کم ہے، عید منا لو
آج شام جو رونق تھی ہر جا
گلی گلی اور کونا کونا
آوازیں بھی اب بس کچھ ہی رہی ہیں
شمعیں بھی اب سب بجھ ہی رہی ہیں
•••
وقت ختم شُد، زندگی کی مدت پوری ہوئی اب۔
الوداع زندگی! آ موت، میری عیدتجھکو مبارک!
آج شام جو رونق ہے ہر جا
گلی گلی، کونا کونا
شہنائیاں سی بج رہی ہیں
شمعیں بھی اب سج رہی ہیں
عید آگئی ہے
سب کے لئے عید آگئی ہے
میرے لئے مگر، وعید آگئی ہے
خوشی ہے یا کہ غم ہے اس میں
تحفہ کھولو، جان لو کیا ہے اس میں
میرے سامنے اِک لفافہ پڑا ہے
میری راہ گزر کا خلاصہ پڑا ہے
تحفہ کھول کر میں ششدر کھڑا ہوں
یہ موت کا فرماں جو دیکھ رہا ہوں
•••
“وقت کم ہے”، زندگی کی مدت لکھی ہوئی ہے
“عید منا لو”، چند لمحوں کی مہلت دی ہوئی ہے
•••
میں اب اپنے وہ سب چہرے
جو صدیوں سے، پھِر رہا تھا پہنے
اُتار کر میز پر رکھ رہا ہوں
اور آئینے میں اپنا اصل دیکھ رہا ہوں
میں اب خوش ہوں اور رو رہا ہوں
آنکھوں کو بالآخر اب دھو رہا ہوں
عید مبارک! اے دنیا والو
وقت کم ہے، عید منا لو
آج شام جو رونق تھی ہر جا
گلی گلی اور کونا کونا
آوازیں بھی اب بس کچھ ہی رہی ہیں
شمعیں بھی اب سب بجھ ہی رہی ہیں
•••
وقت ختم شُد، زندگی کی مدت پوری ہوئی اب۔
الوداع زندگی! آ موت، میری عیدتجھکو مبارک!
Liked by:
thelameassdude®
مصحفی
A.A