Ask @mahamjamil22:

Related users

کسی کی کہی ایسی بات جسے آپ سوچتے ہو تو مسکرا دیتے ہو :)

asfandyaraddi’s Profile Photoنہ چھیڑو ہم ستائے ہوئے ہیں
کوئی ایسی بات تو نہیں لیکن ہاں ایک دفعہ ایک غریب اور معزور بوڑھا شخص سڑک کے کنارے بیٹھا ہوا دیکھا تھا ۔ نہ اُس کے ہاتھ تھے نہ پاؤں ۔ اور وہ ایک بہت ہی معنی خیز مسکراہٹ اپنے چہرے پہ لیے بیٹھا ہوا تھا ہر آتے جاتے شخص کو ایک پر سکون اور اطمینان بھری نگاہوں سے دیکھ رہا تھا ۔ ایسے جیسے وہ اُن سب سے کچھ کہنا چاہ رہا ہو۔ اور اسکی مسکراہٹ ایسی تھی کی جیسے وہ ساری دنیا کے غموں سے بے نیاز ہو۔ ایسے جیسے اُس کے پاس دنیا کی ہر نعمت موجود ہو۔ یوں لگ رہا تھا جیسے وہ ہر گزرتے ہوئے شخص کو دل ہی دل میں مخا طب کر رہا ہو اور بتا رہا ہو کہ تم لوگ کس راہ پہ چل رہے ہو۔ کس کے پیچھے دوڑ ہے ہو۔ کس چیز نے تمہیں غافل کر رکھا ہے۔ کس کی نا شکری کر رہے ہو۔ اور اُس کی آنکھوں کی چمک اس کی بات کی گوائی دے رہی تھی کہ وہ معزور ہو کربھی بہت طاقت رکھتا ہے بنسبت ہمارے جو کہ سب نعمتیں ہونے کے با وجود اتنے ناشکرے ہیں۔ اس بات کو کۂی سال گزر چُکے لیکن جب بھی میں نے اپنی نعمتوں کو نظرانداز کر کے اپنے اللّہ کی نا شکری کی تب تب اُس شخص کی مسکراہٹ یاد آتی ہے اور دل سے بے ساختہ اللّہ کا شکر ادا ہوتا ہے۔

View more

Next