@nOvelhOlic

MEe Shah

Ask @nOvelhOlic

Sort by:

LatestTop

Related users

Post something 🌼🤍

MixhuBaloch’s Profile PhotoMixhu
غزل
کام آ کر بھی تو ہرشخص کے تنہا ہو نا!
میں نہ کہتا تھا کہ اچھا نہیں اچھا ہونا
ٹال دیتا ہوں بہانے سے سبھی لوگوں کو
مجھ کو آیا نہ ترے بعد کسی کا ہونا
تیرے حصے کی محبت تو تجھے ملنی تھی
میرے ذمے تھا فقط اس کا وسیلہ ہونا
ایستادہ ہیں ترے سامنے پورے قد سے
ہم نے سیکھا ہی نہیں درد سے دہرا ہونا
ہائے کس کرب سے کہتی تھیں وہ خالی آنکھیں
تم تو سمجھو گے مجھے ،تم تو مسیحا ہو نا !
لاکھ بہتر ہے زمانے کی خبر رکھنے سے
ایک ہی شخص کے ہر دکھ سے شناسا ہونا
ساجد رحیم

Next

Language: English