Kuch Arz Krein ?
ہم سب کی، زندگی میں ایک لاحاصل خواہش ہوتی ہے۔جس کی جستجو میں، جس کو پورا کرنے کے لیے ہم انتھک کوشش کرتے ہیں۔ ٹھیک اسی طرح جس طرح چکور چاند کو دیکھ کر اس تک پہنچنے کی جستجو کرتا ہے اور اسی کوشش میں ہلکان ہوجاتا ہے اور حاصل اسے کچھ نہیں ہوتا ۔ہم بھی اسی طرح لا حاصل کی جستجو میں اپنے پاس موجود لوگ اور اشیاء کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ ان کی قدر بھول جاتے ہیں۔