Ask @phantomcon:

say something?🌸

Naseem Ahmad(Adi)
سنو اک بات کہنا ھے..
کہ راہگذارِ عمر کا یہ آخری عشرہ میرے لاغر جسم سے پھسلا جاتا ھے..
میری گذری مسافت کی تھکن اب اودھ آئی ھے..
مجھے رخصت سے پہلے اتنا کہنا ھے.. میرے چھوٹے سے گاٰؤں کے گلی کوچوں میں جب جانا..
جہاں رنگینیاں ہر سو تیرا دیدار کرتی تھیں..
تم اس آباد گھر کو آخری پیغام دے دینا.. جہاں داہنی طرف بوسیدہ جنگلی بیر ھوتا تھا..
کہ اکثر اسکے کانٹے ھاتھ میں چبھ جایا کرتے تھے..
قریب اسکے کسی نے بانس کے چھپّر تلے سپنے سجائے تھے..
مگر کچھ خون کے آنسو بھی اُس دل نے بہائے تھے..
کسی کی جھیل سی آنکھوں پہ کچھ ساگر لٹائے تھے..
بہت نرمی سے تم اس بیر سے بس اتنا کہہ دینا..
کہ اب بےنور آنکھوں میں میری آنسو نہیں ھوتے..
-حماد اکبر

View more

+1 answer Read more

It hurts when___?

LAIBA
This is the latest piece written by me.
مانا بدلے ہوئے ہو تم
مگر میں کیا کروں؟
کہ اب یہ دل تمہیں پانے کی خواہش چھوڑ بیٹھا ہے
کہ خیراتی محبت سے جڑی احسان زنجیریں، یہ دل اب توڑ بیٹھا ہے..
مانا، کہ اب الفت بھی ہے تم کو..
مُسلسل، بےتحاشا، انتہا کا پیار ہے مجھ سے..
مگر میں کیا کروں؟
کہ اس نازک جگر کی گونجتی دھڑکن کی آوازیں مجھے ماتم سی لگتی ہیں..
میرے گانے، میرے نغمے،میرا رونا، میری چیخیں..
سِسک کر، مسکرا کر خود کو تھپکی دے کے سو جانا..
یہ سب یادیں تیرے ہونے کی عادت کو، بہت پہلے، کسی سرسبز گاؤں کے گھنے سے پیڑ پر لٹکا کے آئ ہیں..
مانا، کے افسوس ہے تم کو..
بلا کا، عمر بھر کا، لازوالہ غم بھی ہے تم کو..
مگر میں کیا کروں؟
میری ہر سوچ کی بیٹھک کا ہر منصف تیرے حق میں دلیلیں اب بھی دیتا ہے..
اِنہیں منصف کا اپنی من گھڑت دنیا میں قبرستان بنایا ہے..
کہ جس میں تم بھی ہو، یادیں بھی ہیں،باتیں بھی ہیں، واعدے بھی ہیں ..
میرے جاہل تصور کی، ہر اِک تصویر، ہر انداز میں بس تم جھلکتے ہو..
پر اب روتا نہیں ہوں میں..
میں ہنستا کھلکھلاتا ہوں مگر روتا نہیں ہوں میں..
تیری ہر یاد کی، ہر بات کی، ہر قبر پر..
مہنگی سی پھولوں کی میں اِک چادر چڑھاتا ہوں، مگر روتا نہیں ہوں میں..
مانا، کے تم اب ختم ہو اور کچھ نہیں ہو گڑگڑاتے ہو..
مگر میں کیا کروں؟
-حماد اکبر 🌟

View more

Next