Ask @rku12:

Post your favorite poetry lines!🔥

‎ خدا سے دیکھو کتنا ڈر رہا ہوں
‎تجوری جیب دونوں بھر رہا ہوں
‎میرا بھائی ہے بھوکا تین دن سے
‎میں چوتھی بار عمرہ کر رہا ہوں
‎نمازی ھوں میں پکاّ پنجگانہ
‎مگر جھوٹی تجارت کر رہا ہوں
‎میں مسجد سنگ مرمر کی بناکر
‎پڑوسی کے مکاں کو ڈھا رہا ہوں
‎شریعت کی حفاظت، میرا مقصد
‎طریقِ کُفر پر میں چل رہا ہوں
‎وراثت بہن کی چپکے سے کھاکر
‎مُعافی کا بہانہ کر رہا ہوں
‎جوہو شادی توسودی قرض لےلوں
‎نمود و نام پر میں مر رہا ہوں
‎نبی کی زندگی کو ترک کرکے
‎نبی سے عشق سچا کر رہا ہوں
‎یہ چاہت ہے کہ کافر ہوں مسلماں
‎مگر اسلام سے خود ڈر رہا ہوں
‎میرے الله مجھ کو معاف کرنا
‎یہ کس کی پیروی میں کررہا ہوں؟

View more

Next