What is the most important thing you have learned in life?

oye_shanu
"اے شخص! تو کہتا ہے میں جس سے محبت کرتا ہوں، اس سے جدا کردیا جاتا ہو- کبهی بیماری سے، کبهی عداوت سے، کبهی غلط فہمی سے، کبهی موت سے، ہر قیمت پر مجھ سے جدا کردیا جاتا ہے- اے نادان! تو تو وہ خوش قسمت ہے جس پر اللہ پاک نے غیرت کھائی ہے- اللہ تجهے اپنے لیے چاہتا ہے- اور تو غیر کا ہونا چاہتا ہے- ہوش کر، ایسا ٹوٹا برتن بن جا جس میں ما سوائے اللہ کے کچھ نہ ٹہہرے- جب تو غیر کے پیچهےبهاگے گا اللہ تجهے اس کے ہاتهوں توڑے گا اور جب تو اللہ کا ہو جائے گا تو ساری مخلوق کو تیرے قدموں میں لا بٹهائے گا- تیرے رشتے، تیری محبتیں، تیری آسائش لوٹا دی جائینگی- اور جن سے تو محبت رکهتا تها اور رویا کرتا تھا اب تیرے لیے روئیں گے مگر اب تیرا دل ان سے بےنیاز ہو گا- جب تک تو ان چیزوں کو دور نہ کردے گا یہ تجهے تکلیف دیں گی- ہر محبت دکھ دیتی ہے سوائے اللہ کی محبت کے-

The answer hasn’t got any rewards yet.