تیری خوشیوں کا سبب یار کوئی اور ہے ناں دوستی مجھ سے اور پیار کوئی اور ہے ناںجو تیرے حسن پہ مرتے ہیں بہت سے ہوں گے پر تیرے دل کا طلبگار کوئی اور ہے ناںتُو میرے اشک نہ دیکھ، اور فقط اتنا بتا میں نہیں ہوں تیرا دلدار کوئی اور ہے ناںاس لئیے بھی تجھے دنیا سے الگ چاہتا ہوں تُو کوئی اور ہے، سنسار کوئی اور ہے ناں