@Mariam7114

Mariam Zahid

❤️ Likes
show all
R_Mohsin’s Profile Photo Ibadfarid123’s Profile Photo ukhan2147’s Profile Photo Taqi1122’s Profile Photo HassaanRizwan665’s Profile Photo The_hurairah420’s Profile Photo AhmadK_07’s Profile Photo abdulmanan1999’s Profile Photo UmEr_Bin_KhaLid’s Profile Photo

Latest answers from Mariam Zahid

Confessions …!!!

mishibajwa111’s Profile PhotoMishi Bajwa
‏اداسی تو کیفیت ہے۔۔!!
جو آپ کو اچانک جکڑ سکتی ہے۔
اب آپ اکیلے ہوں
ہجوم میں ہوں
سکوت میں ہوں
شور میں ہوں
جب آپ اپنے کسی جا چکے پیارے کو سوچیں
کہ
اب آپ اس سے کبھی نہیں مل سکیں گے۔
تو بِنا کسی الارم کے
دستک
اطلاعی گھنٹی
بِنا کسی نوٹیفیکیشن کے
اداسی خاموشی سے آپکے دل پر اتر آتی ہے۔

Life update? 💫

KomalKhan444’s Profile PhotoKoღal ❥
یہ جو عشق مسند کے لوگ ہیں انہیں رمز سارے سکھا پیا
یہ جنون عشق کی داستاں انہیں حرف حرف سنا پیا
مرے چارہ گر میں ہوں در بدر میں تو تھک گئی ہے عجب سفر
مری بے نشاں سی ہیں منزلیں مجھے راستہ بھی دکھا پیا
نہ حدود میں نہ قیود میں مرا دل ترے ہی وجود میں
یہ سجود کا حسیں پیرہن مری روح پر تو سجا پیا
میں تو آس تھی میں تو پیاس تھی کسی پھول کی میں بھی باس تھی
مری پتیاں گریں جا بجا انہیں شاخ پر تو سجا پیا
میں فقیر ہوں میں حقیر ہوں کسی خواب کی نہ اسیر ہوں
میں عزیز ہوں تو تجھے ہی بس سو عزیز تر ہی بنا پیا
میں فلک سے آئی خطا مری اسے ڈھونڈنا ہے وفا مری
یہ جفا کی جو ہیں حقیقتیں مری آنکھ کو وہ دکھا پیا
مرے آسماں مرے سائباں تو ہی رازداں تو ہی مہرباں
جہاں لا مکاں کے ہیں سلسلے وہیں میرا گھر بھی بنا پیا
یہ جو آرزوؤں کا دیس ہے یہ جو خاک خاک سا بھیس ہے
جو ازل ابد کا یہ بھید ہے اسے بھید ہی میں بتا پیا
یہ قدم قدم پہ بشارتیں یہ نظر نظر میں زیارتیں
یہ بصارتیں یہ بجھارتیں مرے شہر دل کو دکھا پیا
یہ جو میرے من میں ہے روشنی یہی زندگی یہی بندگی
مری فکر میں ترے ذکر میں جو چراغ ہیں وہ جلا پیا

View more

Post your feelings?

saqimohal’s Profile PhotoCh Saqib Mohal (جٹ)
جانِ ماں! میری علائے میرے وجود کا سب سے خوبصورت حصہ ہو تم۔ آج تیسرا دن اور چوتھی شب تمہارے بغیر گزر رہی ہے جو میرے لئے بہت کرب کا باعث ہے۔ میں شرمندہ ہوں میری جان میں تمہارے لئے بہترین کیا اچھی ماں بھی نہیں بن سکی۔ تمہارے بابا کے سامنے بول نہیں سکی میں نے کوشش کی تھی ُانکو سمجھا سکوں تم چھوٹی ہو بہت، ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی مگر ُانکے لیے یہ سمجھنا ُمشکل تھا۔ میں ربِ کریم سے ُدعا کرتی ہوں تم خوش رہو مجھے یاد نہ کرو ُرو نہیں۔ میں ُامید کرتی ہوں تمہارا اور تمہارے بابا کا رشتہ بہت مضبوت بنے۔ وہ ہمیشہ تمہیں سپورٹ کریں جیسا رشتہ میں خواہش کرتی تھی ویسا بنے۔ تمہارے بابا تمہاری سٹرینتھ ہوں اور تم ُانکی ۔ بابا سے بات کروں گی مجھے جلدی سے تم سے ملوانے لےچلیں۔ مجھے معلوم ہے ماما مجھ سے اچھا خیال رکھ رہی ہیں مگر ماں ہوں نہ تمہارے بن رہنا جان کا عذاب ہے بہت جلدی تم سے ملوں گی۔ تمہارے لئے بہت پیار۔
تمہاری ماں۔

View more

Favorite lines???

areebrizwan03’s Profile PhotoA.R.E.E.B
آنسو اب کیا تھمتے۔۔۔۔پچھتاوا اب کیا جاتا۔۔۔۔۔اس رات وہ ساری نصیحتیں اسے یاد آتی رہیں جو سب اسے کرتے رہے تھے اور جنہیں سننے پر وہ تیار نہیں تھی۔۔
"وہ حرام رزق کو "من و سلویٰ" سمجھ کر کھارہا ہے اسے جانے دو ۔۔۔اس کے مقدر میں حرام کھانا ہے۔۔۔۔"من و سلویٰ" نہیں ہے اس کی قسمت میں۔"
اس کے باپ نے اس سے کہا تھا۔۔۔اس کے باپ کو کیا پتہ تھا کہ "من و سلویٰ" تو ُاسکے مقدر میں بھی نہیں تھا۔۔
"جو چیز اللہ نہ دے اسے انسانوں سے نہیں مانگنا چاہیے۔۔۔ورنہ انسان بڑا خوار ہوتا ہے۔" ماں باپ کی باتیں اتنی دیر سے سمجھ میں کیوں آتی ہیں۔

‏دل منتظر ہے جن کا ان سے اب رابطہ نہیں ہے ✨🌚

R_Mohsin’s Profile PhotoRAJA JEE
تو کسی اور کے لیے ہوگا سمندرِعشق۔۔۔
ہم تو روز تیرے ساحل سے پیاسے گذر جاتے ہیں

Language: English