@ShK9565

ShIFaA KhaNn

Poetry Time...!!! 🥀

طور تھا ، کعبہ تھا ،دل تھا ،جلوہ زارِ یار تھا۔۔۔
عشق سب کچھ تھا مگر پھر عالمِ اسرار تھا۔۔۔
نشۂ صد جام کیفِ انتظارِ یار تھا۔۔۔
ہجر میں ٹھہرا ہوا دل ساغرِ سرشار تھا۔۔۔
دل دُکھے روۓ ہیں شاید اِس جگہ اے کوۓ دوست۔۔۔
خاک کا اتنا چمک جانا ذرا دشوار تھا۔۔۔
الوداع اے بزمِ انجم! ہجر کی شب الفراق۔۔۔
تابہ دَورِ زندگانی انتظارِ یار تھا۔۔۔
ذرّہ ذرّہ آیٔنہ تھا خود نمائی کا فراق۔۔۔
سر بسر صحراۓ عالم جلوہ زارِ یار تھا۔۔۔🌼
فراق گور کھپوری
❤️ Likes
show all
MobeenAhmed870’s Profile Photo Dan_Yal’s Profile Photo IAbiAnjum’s Profile Photo Ssars’s Profile Photo AhmadTalal007’s Profile Photo Bilal39191’s Profile Photo nainaawan6’s Profile Photo Cannibal21’s Profile Photo

What others replied to:

Poetry Time...!!! 🥀

show all (30)

فَصیلِ شَہر سے باہر بُلا کے مارا گیا
سَبھی کے سامنے عِبرت بَنا کے مارا گیا
اَگرچہ قَتل کی سازش دَرونِ شہر ہوئی
میں احتیاط سے پردیس جا کے مارا گیا
مِرے حریف مِرے اپنے لوگ تھے دانش
یہ راز قَتل سے پَہلے بتا کے مارا گیا

Language: English