@UmErShAh394

Muhammad Umer

❤️ Likes
show all
UxamaBUkhari’s Profile Photo

Latest answers from Muhammad Umer

Please don't make plans with me. Imagine, 24 year old saying' "mummy ne mana kar diya" ACHA NAHI LAGEGA

Mummy puch ky jayn gy naa pagal 🤦🏻

Some poetry

marium7077’s Profile PhotoFiza Khan
سنا ھے ، لوگ اُسے آنكھ بھر كے دیكھتے ھیں
تو اُس کے شہر میں‌ ، کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ھیں
سنا ھے ، رَبط ھے اُس کو خراب حالوں سے
سو اپنے آپ کو ، برباد کر کے دیکھتے ھیں
سنا ھے ، درد کی گاھک ھے ، چشمِ ناز اُس کی
سو ھم بھی اُس کی گلی سے ، گزر کے دیکھتے ھیں
سنا ھے ، اُس کو بھی ھے شعر و شاعری سے شغف
تو ھم بھی ، معجزے اپنے ھنر کے دیکھتے ھیں
سنا ھے ، بولے تو باتوں سے پُھول جَھڑتے ھیں
یہ بات ھے تو ، چلو بات کر کے دیکھتے ھیں
سنا ھے ، رات اُسے چاند تکتا رھتا ھے
ستارے بامِ فلک سے ، اُتر کے دیکھتے ھیں
سنا ھے ، دن کو اُسے تتلیاں ستاتی ھیں
سنا ھے رات کو جگنو ، ٹھہر کے دیکھتے ھیں
سنا ھے ، اُس کے بدن کی تراش ایسی ھے
کہ پُھول اپنی قبائیں ، کتر کے دیکھتے ھیں
بس اِک نگاہ سے لٹتا ھے ، قافلہ دل کا
سو راہ روانِ تمنا بھی ، ڈر کے دیکھتے ھیں
سنا ھے ، اُس کے شبستاں سے متصّل ھے بہشت
مکیں‌ اِدھر کے بھی ، جلوے اُدھر کے دیکھتے ھیں
کسے نصیب ، کہ بے پیرھن اُسے دیکھے
کبھی کبھی در و دیوار ، گھر کے دیکھتے ھیں
رُکے تو گردشیں ، اُس کا طواف کرتی ھیں
چلے تو ، اُس کو زمانے ٹھہر کے دیکھتے ھیں
کہانیاں ھی سہی ، سب مبالغے ھی سہی
اگر وہ خواب ھے ، تعبیر کر کے دیکھتے ھیں
اب اُس کے شہر میں‌ ٹھہریں ، کہ کُوچ کر جائیں
فراز آؤ ستارے ، سفر کے دیکھتے ھیں‌‌.
احمّد فراز

View more

Language: English