الجهتا چهوڑ گیا وہ مجهے سوالوں میں .....
وہ ایک شخص جو اپنا تها شهر والوں میں...!!!!
اگرچہ مجھ سے تعلق نہیں رہا لیکن....
وہ نام لیتا ہے اب بهی میرا حوالوں میں .....!!!!!
نہ ملا دل کا قدردان اس زمانے میں...
یہ رشتہ ٹوٹ گیا دیکهنے دکهانے میں....!!!!!
سوچتا ہوں اک روز شمع سے پوچهوں....
اے ادريس!!!!!!!
مزہ کس میں ہے؟؟؟؟💔💔💔💔💔💔
جلنے میں یا جلانے میں؟؟؟؟؟....
کوئی تو سمجھے محبت کی بے زبانی کو
کوئی تو ہاتھ پہ چپکے سے پھول دھر جائے
بس ایک بار وہ اپنا مجھے کہے تو سہی
وہ اپنی بات سے چاہے تو پھر مکر جائے...!!!
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھا
کشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گے
اک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا
جس دن سے چلا ہوں مری منزل پہ نظر ہے
آنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا
یہ پھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ہیں
تم نے مرا کانٹوں بھرا بستر نہیں دیکھا
یاروں کی محبت کا یقیں کر لیا میں نے
پھولوں میں چھپایا ہوا خنجر نہیں دیکھا
محبوب کا گھر ہو کہ بزرگوں کی زمینیں
جو چھوڑ دیا پھر اسے مڑ کر نہیں دیکھا
خط ایسا لکھا ہے کہ نگینے سے جڑے ہیں
وہ ہاتھ کہ جس نے کوئی زیور نہیں دیکھا
پتھر مجھے کہتا ہے مرا چاہنے والا
میں موم ہوں اس نے مجھے چھو کر نہیں دیکھا

Next

Language: English