Ask @hamz23

Sort by:

LatestTop

True story?

Birrakhan’s Profile PhotoMiشaal khaن
بھلے دنوں کی بات تھی،
بھلی سی اک شکل تھی
نہ یہ کے حسن تام ہو،
نہ دیکھنے میں عام سی
نہ یہ کے وہ چلے تو
کہکشاں سا رہگزر لگے
مگر وہ ساتھ ہو تو
بھلا بھلا سفر لگے
کوئ بھی رت ہو اس کی چھب،
فضا کا رنگ و روپ تھی
وہ گرمیوں کی چھاؤں تھی
وہ سردیوں کی دھوپ تھی
نہ مدتوں جدا رہے
نہ ساتھ صبح شام ہو
نہ رشتہ وفا پہ زد
نہ یہ کے ازن عام ھو
نہ اتنی خوش لباسیاں
کے سادگی گلہ کرے
نہ اتنی بے تکلفی
کے آئنہ حیا کرے
نہ اختلات میں وہ رم
کے بد مزا ھو خوائشیں
نہ اس قدر سپردگی
کے زچ کریں نوازشیں
نہ عاشقی جنون کی
کے زندگی عزاب ھو
نہ اس قدر کھٹور پن
کے دوستی خراب ھو
کبھی تو بات بھی خفی
کبھی سکوت بھی سخن
کبھی تو کشت زعفران
کبھی اداسیوں کے بن
سنا ھے اک عمر ھے
معاملات دل کی بھی
وصال جاں فضا تو کیا
فراق جاں گسل کی بھی
سو اک روز کیا ھوا
وفا پر بحث چھڑ گئ
میں عشق کو امر کہوں
وہ مری زد سے چڑ کئ
میں عشق کا اسیر تھا
وہ عشق کو قفس کہے
کے عمر بھر کے ساتھ کو
بد تر از حوس کہے
شجر حجر نہیں کے ہم
ہمیشہ پا با گل رہیں
نہ ڈھول ہیں کے رسیاں
گلے میں مستقل رہیں
محبتوں کی وسعتیں
ہمارے دست و پا میں ہیں
بس ایک در سے نسبتیں
سجن بے وفا میں ہیں
میں کوئ پینٹنگ نہیں
کے ایک فریم میں رھوں
وہ ھی جو من کا میت ھو
اسی کے پریم میں رھوں
تمھاری سوچ جو بھی ہو
میں اس مزاج کی نہیں
مجھ کو وفا سے بیر ھے
یہ بات آج کی نہیں
نہ اس کو مجھ پہ مان تھا
نہ مجھ کو اس پہ زعم تھا
جو عہد ھی کوئ نہ ھو تو
تو کیا غم شکستگی
سو اپنا اپنا راستہ
ہنسی خوشی بدل دیا
وہ اپنی راہ کو چل پڑی
میں اپنی راہ کو چل دیا
بھلی سی اک شکل تھی
بھلی سی اس کی دوستی
اب اس کی یاد رات دن
نہیں مگر کبھی کبھی۔۔
(احمد فراز)
samajh sakti hou toh samajh lou

View more

Related users

Next

Language: English