@hifzahafeez1111

Hifza Hafeez

What others replied to:

Random thoughts 🌚

show all (5)

اک اور معراج کی ضرورت ہے
آسمانی کتابیں
خدا کی تخلیق ہیں
یا آسمانی کتابوں سے
خدا تخلیق کیا گیا
یہ الگ بحث ہے
میں تمہیں اس میں
الجھانا نہیں چاہتا
میں چاہتا ہوں
تم میرے تخیل کی دنیا سے
نکل کر
حقیقت کی دنیا میں آو
کچھ معجزے اور کرامات دیکھاو
میرے شانوں پر ھاتھ رکھ کے
میرے ساتھ ناچو
اپنی پسندیدہ گیت گنگناو
مجھے نظمیں پڑھ کر سناو
تاکہ کل کوئی آسمانی کتابوں کی طرح
میرے تخیل پر انگلی نا اٹھائے
کوئی خدا کے وجود کی طرح
تمھارے وجود پر
سوال نا کرے

Language: English