#منیر

4 people

3 posts

Posts:

There was a time jab ask py pyari larkiya hoti thi

ہیں رواں اس راہ پر جس کی کوئی منزل نہ ہو
جستجو کرتے ہیں اسکی جو ہمیں حاصل نہ ہو
وہم یہ عجب ہے تجھ کو اے جمالِ کم نما
جیسے سب کچھ ہو مگر تو دید کے قابل نہ ہو
دشتِ نجد یاس میں دیوانگی ہو ہر طرف
ہر طرف محمل کا شک ہو اور کہیں محمل نہ ہو
چاہتا ہوں میں منیر اس عمر کے انجام پر
ایک ایسی زندگی جو اس طرح مشکل نہ ہو
~منیر نیازی~

The self or the surrounding?! The nature or the necessity?! The reason or the rhetorics?!

deeda_dahi’s Profile PhotoXalaam
اے دل ہم تنہا آج بھی ہیں
ان زخموں سے
ان داغوں سے
اب اپنی باتیں ہوتی ہیں
جو زخم کہ سرخ گلاب ہوئے
جو داغ کہ بدر منیر ہوئے
اس طرح سے کب تک جینا ہے
میں ہار گیا اس جینے سے
کوئی ابر اٹھے کسی قلزم سے
رس برسے میرے ویرانے پر
کوئی جاگتا ہو کوئی کڑھتا ہو
میرے دیر سے واپس آنے پہ
‏کوئی سانس بھرے میرے پہلو میں
اور ہاتھ دھرے میرے شانے پر
اور دبے دبے لہجے میں کہے
تم نے اب تک بڑے درد سہے
تم تنہا تنہا چلتے رہے
تم تنہا تنہا جلتے رہے
سنو تنہا چلنا کھیل نہیں
چلو آؤ میرے ہم راہ چلو
چلو نئے سفر پر چلتے ہیں
چلو مجھ کو بنا کے گواہ چلو

آج سُنا دیں کچھ دل کی ؟ 🌷

کوئی داغ ہے مِرے نام پر
کوئی سایَہ میرے کلام پر
یہ پَہاڑ ہے مِرے سامنے
کِہ کِتاب مَنظَرِ عام پر
کِسی انتظار نظر مَیں ہے
کوئی رَوشْنی کِسی بام پر
یہ نَگَر پرندوں کا غول ہے
جو گِرا ہے دانہ و دام پر
غم خاص پر کَبھی چُپ رَہے
کبھی رو دیے غَمِ عَامْ پر
ہے منیرؔ حیرت مستقل
مَیں کَھڑا ہُوں اَیسے مَقام پر

Language: English