@eshma_writes

eshma_writes

❤️ Likes
show all
xshaheerabbasx’s Profile Photo nainaawan6’s Profile Photo

What others replied to:

Poetry or Portrait ✨

show all (11)

انتظار۔۔۔
سردیوں کی بارش کا
کسی کے لوٹ آنے کا
کسی کے بھول جانے کا
ہوا کا رخ بدلنے کا
نئی سوچوں کے آنے کا
نئے لوگوں سے ملنے کا
خزاں کے پیلے رنگوں کا
اداسی کا
سمے کے بیت جانے کا
نئے پھولوں کے کھلنے کا
کسی مانوس خوشبو کا
کسی کے لمس کا
جدائی کی گھڑی کا
اور کسی کے وصل مطلق کا
اندھیرے کا
اندھیرے کی مہک کا
اور سناٹے کی آہٹ کا
اپنے دل کی دھڑکن کا
کسی احساس کا
نیند میں ڈوبی کسی آواز کا
دکھ کے ذائقے کا
درد کے آغاز کا
کسی کے زہر میں ڈوبے ہوئے الفاظ کا۔۔۔
از خود
(ناچیز کے قلم سے)
برجستہ

+ 3 💬 messages

read all

Language: English