One thing every person likes in you.

💬️ Answer this question
میرے میں ایسا کچھ ہے ہی نہیں اصل میں جو ستائش کے لائق ہو۔ اور یہ بات میں جانتا ہوں۔ اور جو ستائش مجھے ملتی ہے، یہ جاننے کے باوجود کہ میں اس کے لائق نہیں ہوں میں سچے بادشاہ کا شکر گزار محسوس کرتا ہوں خود کو ہر بار پہلے سے زیادہ کیونکہ وہی ہے جو اصل ستائش کا سچا مستحق ہے۔ اور اسی نے وہ اچھائی کی توفیق دی مجھے اور اسی نے اس خوبصورتی سے نوازا مجھے۔ میرے میں ویسے تو کوئی ایک ڈھنگ کی بات بھی نہیں ہے، میرے مطابق۔۔۔ سوائے اس کے کہ میں اس کا اور اس کے بندوں کا مشکور ہوں۔۔۔ ( اور گنہگار بھی۔۔۔ لیکن وہ ڈھنگ کی بات تو ناں نہ ہوئی)۔۔۔ سلامت رہئے پیارے صاحب۔۔۔

Language: English