فرض ہوتے ہیں آنسوؤں کے سجدے
بلند جب آزمائش کی اذان ہوتی ہے
بڑا مشکل ہوتا ہے ضبط کا آنسو پینا
بڑی لمبی یہ، صبر کی نماز ہوتی ہے
موت
لوگ سوچنا پسند نہیں کرتے، کیوں کہ وہ سوچیں گے تو نتاٸج پر پہنچیں گے اور نتاٸج ہمیشہ خوشگوار نہیں ہوتے.
+ 1 💬 message
read all
سب سے خوبصورت جذبات وہ ہوتے ہیں جن کی آپ وضاحت نہیں کر سکتے۔
میرے خلوص سے فریب مت کھا
میرے اندر ----- ہزار دھوکے ہیں
ہر چیز اپنی صورتحال کے مطابق سکون ہے جیسے سکول کی گھنٹی صبع پریشان کن مگر وہی آواز چھٹی کے وقت سریلی لگتی ہے.!
حدود عشق کے جانچ کے پیمانے نہیں ہوتے
اور جو مخلص ہوں وہ ہر ایک کے دیوانے نہیں ہوتے
ہم ہیں بے فیض ادیبوں کے ادھورے مصرعے
اور وہ میر کے دیوان پر چھایا ہوا شخص
خودکشی، عشق، فنا، قتل یا پھر ترکِ تعلق
کچھ بھی کرسکتا ہے جذبات میں آیا ہوا شخص
لوگوں پہ ہی ہم نے جاں واری کی ہم نے ہی انہی کی غم خواری
ہوتے ہیں تو ہوں یہ ہاتھ قلم شاعر نہ بنیں گے درباری
ابلیس نما انسانوں کی اے دوست ثنا کیا لکھنا
ظلمت کو ضیا صرصر کو صبا بندے کو خدا کیا لکھنا
اک سزا اور اسیروں کو سنا دی جائے
یعنی اب جرم اسیری کی سزا دی جائے
دست نادیدہ کی تحقیق ضروری ہے مگر
پہلے جو آگ لگی ہے وہ بجھا دی جائے
اس کی خواہش ہے کہ اب لوگ نہ روئیں نہ ہنسیں
بے حسی وقت کی آواز بنا دی جائے