Kahan ki tayyari hai???
رات کے غلافوں میں
خواب تم نہیں رکھنا
چاند سے نہیں کہنا کچھ ہمارے بارے میں
چغلیاں ستاروں کے بس میں ہیں تو کرنے دو
خاموشی کی چادر کو سر پہ تان کر تنہا
شاعری پڑھا کرنا۔۔۔
شاعری بھی میری ہو
اور آئینے جیسی
جس کو تم کو جہاں سے بھی۔
پڑھ کے دیکھ لو تو بس
خود کو تم نظر آءو۔۔۔
بادلوں کے بارے میں سوچنا نہیں زیادہ
ساونوں کی مجبوری تم سمجھ نہ پاءو گے
آنکھ کا کوئی کونہ، خشک رہ نہ پائے گا
خوشبوءوں کا صدیوں سے رابطہ جو قائم ہے
توڑ ہی نہیں دینا
ایک راستے پر تم، ایک راستے پر ہم
چل پڑے جو ایک ساتھ،
ہاتھ چھوٹ بھی جائیں، ٹوٹ بس نہیں جانا
جس قدر بھی یاد آئیں، چاہتوں کے کچھ لمحے
خود میں دفن کر لینا
خاموشی کی سن لینا
خاموشی سے کہہ لینا
چاند سے نہیں کہنا
رات کے غلافوں میں خواب رکھنے والوں کو
راستے نہیں ملتے
خوشبوءوں کے آپس میں، رابطے نہیں رہتے۔۔۔
خواب تم نہیں رکھنا
چاند سے نہیں کہنا کچھ ہمارے بارے میں
چغلیاں ستاروں کے بس میں ہیں تو کرنے دو
خاموشی کی چادر کو سر پہ تان کر تنہا
شاعری پڑھا کرنا۔۔۔
شاعری بھی میری ہو
اور آئینے جیسی
جس کو تم کو جہاں سے بھی۔
پڑھ کے دیکھ لو تو بس
خود کو تم نظر آءو۔۔۔
بادلوں کے بارے میں سوچنا نہیں زیادہ
ساونوں کی مجبوری تم سمجھ نہ پاءو گے
آنکھ کا کوئی کونہ، خشک رہ نہ پائے گا
خوشبوءوں کا صدیوں سے رابطہ جو قائم ہے
توڑ ہی نہیں دینا
ایک راستے پر تم، ایک راستے پر ہم
چل پڑے جو ایک ساتھ،
ہاتھ چھوٹ بھی جائیں، ٹوٹ بس نہیں جانا
جس قدر بھی یاد آئیں، چاہتوں کے کچھ لمحے
خود میں دفن کر لینا
خاموشی کی سن لینا
خاموشی سے کہہ لینا
چاند سے نہیں کہنا
رات کے غلافوں میں خواب رکھنے والوں کو
راستے نہیں ملتے
خوشبوءوں کے آپس میں، رابطے نہیں رہتے۔۔۔