@a_fictional_character

داستان

Random Thoughts 💫

آج کل کے جدید دور میں ہم محبت کرنا بھی سیکھتے ہیں۔ گانوں کی شاعری، موویز، سیزنز، ٹی وی شوز، ویب سیریز، کہانیاں، یعنی یہ سب ہم سیکھ کے کرتے ہیں۔ یہ ایک واحد وجہ ہے کہ میں کبھی کسی کی محبت کا جواب نہیں دے سکا اس محبت سے جو پہلے سے سوچ لی جاتی ہے اظہارِ محبت کے وقت۔
ایسے موقعے آ کے جا بھی چکے جب مجھے بتایا گیا کہ مجھ سے شدید محبت محسوس ہو رہی ہے کہنے والے کو۔ اور وہ سب مجھے ریہرسڈ لگا۔ تیار کیا ہوا ایک ایکٹ۔ محبت ایسے نہیں ہو سکتی جس کے اظہار کے لئے تیاری کی جائے۔ محبت تو دیوانہ وار ہو سکتی ہے بس۔ رات کے تین بجے بھی کسی کا در پیٹا جا سکتا ہے۔ کسی کو راہ چلتے روک کے بھی اس کا ہاتھ تھاما جا سکتا ہے۔ اور یہ سب ریہرسڈ نہیں ہوتا۔ محبت مجنون کر ڈالنے والی ایک شئے ہے۔ اور میں ایک ڈرپوک انسان ہوں۔
آج کل کے حساب کتاب کی محبت سے مجھے الٹی آتی ہے۔ مجھے بدبو آتی ہے اس محبت سے جس میں وجود ایک لازمیت ہے۔ آواز، چہرہ، نقش و نگار یہ سب محبت کرنے کے لئے ہیں ہی نہیں لیکن مجھے جب بھی بتایا گیا یہی بتایا گیا کہ تم سے محبت ہونے کا باعث انہی میں سے کچھ ہے۔ مجھے خود سے نفرت ہو چکی صرف اسی ایک بات کو لے کر۔
مجھے محبت نہیں ہو گی ۔ یہ طے ہو چکا ہوا ہے۔
❤️ Likes
show all
danialahmad773’s Profile Photo duaakhan09’s Profile Photo stunningali’s Profile Photo Srk6190’s Profile Photo UmeHabiba778’s Profile Photo Danyal_H’s Profile Photo tarekdaud’s Profile Photo a_fictional_character’s Profile Photo
🔥 Rewards
show all
tarekdaud’s Profile Photo inna_china’s Profile Photo UmeHabiba778’s Profile Photo

Latest answers from داستان

If I were in your room right now, what would you want to do to me?

Nothing. I am not much of a physical kind of person.

I know everything about him but to him I'm just another anon

Nobody knows anonymous people and i believe its the point that being anonymous so that no one could know you.

Language: English