Unpopular opinion.
جو ہم کہتے ہیں یہ بھی کیوں نہیں کہتا یہ کافر ہے
ہمارا جبر یہ ہنس کر نہیں سہتا یہ کافر ہے
یہ انسان کو مذاہب سے پرکھنے کا مخالف ہے
یہ نفرت کے قبیلوں میں نہیں رہتا یہ کافر ہے
بہت بے شرم ہے یہ ماں جو مزدوری کو نکلی ہے
یہ بچہ بھوک اک دن کی نہیں سہتا یہ کافر ہے
یہ بادل اک رستے پر نہیں چلتے یہ باغی ہیں
یہ دریا اس طرف کو کیوں نہیں بہتا یہ کافر ہے
ہیں مشرک یہ ہوائیں روز قبلہ یہ بدلتی ہیں
گھنا جنگل انہیں کچھ بھی نہیں کہتا یہ کافر ہیں
یہ تتلی فاحشہ ہے پھول کے بستر پہ سوتی ہے
یہ جگنو شب کے پردے میں نہیں رہتا یہ کافر ہے
شریعتا کسی کا گنگنانا بھی نہیں جائز
یہ بھنورا بھلا پھر چپ کیوں نہیں رہتا یہ کافر ہے
شکیل جعفری