Koi baat Nahi Jub tak chalti Hy chalnay do Apko Bhi Mubarak ho ♥️
Han bhae kaisi rahi eid ?
عجب سی دل میں ہے کسک کہ اب کے روزِ عید پر نہ دوستوں کی محفلیں نہ دلبروں سے مجلسیں مٹھائیاں نہ خورمے نہ قہقہے نہ رت جگےکہ حکم ہے غنیم کا اطاعتِ وبا کرو دبک کے اپنے گھر رہو نہ اب کے تم گلے ملو سلام دور سے کرو نئی ریت پڑ گئی کہ دستِ یار مس نہ ہو ملاپ میں لمس نہ ہو جہاں پہ ہو وہیں رہو ذرا بھی ٹس سے مس نہ ہوسبھی طبیب شہر کے سبھی خطیب شہر کے تمام امیر شہر کے بجز غریب شہر کے ہیں متفق بلا فصل کہ ناگزیر ہوگیا معاشرے میں فاصلہ سلام میں بھی فاصلہ کلام میں بھی فاصلہ دل و نظر کے بین بین گداز میں بھی فاصلہ ستم ظریفی دیکھیے کہ مفتیانِ شہر نے بھی کہہ دیا ہے بر ملا کہ ان دنوں میں ہے روا نماز میں بھی فاصلہخدائے ہر بلند و پست قسم تیری خدائی کی جلالِ کبریائی کی کہ ہم میں ہے کہاں سکت بجز تیری نیاز کے کہ اس بلا سے بچ سکیں ہے واسطہ تجھے تیری کریمئ صفات کا وسیلۂ کرم تجھے تیرے حبیبِ پاکﷺ کا مصیبتیں جہان کی بزورِ کن تو ٹال دے تو اپنے بندگان کو وبا کے اس وبال سے نکال کر امان دے زمیں کو پھر سے اذنِ رقصِ زندگی کا دان دے آمین.