@h_kainat

doctor_tooth

Ask @h_kainat

Sort by:

LatestTop

Related users

Your favourite poetry ?

uzairarshad000’s Profile PhotoUzair Arshad
یہ کیا کہ سب سے بیاں دل کی حالتیں کرنی
فرازؔ تجھ کو نہ آئیں محبتیں کرنی
یہ قرب کیا ہے کہ تو سامنے ہے اور ہمیں
شمار ابھی سے جدائی کی ساعتیں کرنی
کوئی خدا ہو کہ پتھر جسے بھی ہم چاہیں
تمام عمر اسی کی عبادتیں کرنی
سب اپنے اپنے قرینے سے منتظر اس کے
کسی کو شکر کسی کو شکایتیں کرنی
ہم اپنے دل سے ہی مجبور اور لوگوں کو
ذرا سی بات پہ برپا قیامتیں کرنی
ملیں جب ان سے تو مبہم سی گفتگو کرنا
پھر اپنے آپ سے سو سو وضاحتیں کرنی
یہ لوگ کیسے مگر دشمنی نباہتے ہیں
ہمیں تو راس نہ آئیں محبتیں کرنی
کبھی فرازؔ نئے موسموں میں رو دینا
کبھی تلاش پرانی رفاقتیں کرنی

Post something worth reading.

Arooshaa_4’s Profile PhotoAroosha
From Peer e kamil
زندگی میں ھم کبھی نہ کبھی اس مقام پر آجاتے ہيں جہاں سارے رشتے ختم ہو جاتے ہيں. وہاں صرف ھم ہوتے ہيں اور اللہ ہوتا ہے. کوئ ماں باپ کوئ بہن بھائ کوئ دوست نہيں ھوتا. پھر ہمیں پتا چلتا ہے کہ ھمارے پیروں کے نيچے زمين ہے نہ ھمارے سر کے اوپر کوئ آسمان، بس صرف ايک اللہ ہے جو ہميں اس خلا ميں بھی تھامے ہوۓ ہے . پھر پتا چلتا ہے ہم زمين پر پڑی مٹی کے ڈھير ميں ايک زرے يا درخت پر لگے ہوۓ پتے سے زيادہ کی وقعت نہيں رکھتے. پھر پتا چلتا ہے کہ ہمارے ہونے يا نہ ہونے سے صرف ہميں فرق پڑتا ہے. صرف ہمارا کردار ختم ہو جاتا ہے. کاينات ميں کوئ تبديلی نہيں آتی . کسی چيز پر کوئ اثر نہيں پڑتا

Is it goodbye's that haunts you or the fear of new hello's?

aleena_kamran1’s Profile Photoعلینہ قریشی
It's goodbyes . Goodbyes represent the end of something wether it is a relationship, a phase of life or even a moment . Sense of loss , nostalgia and the realization that the things would never be the same again haunts me.
Goodbyes force us to confront the change .. And confronting the change in my life is the most painful moment I have ever faced.

Poetryyy...🍂🍁🥀

annieech0019993’s Profile PhotoQURAT UL AIN
مجھے معلوم ہے میں اب کسی کی ہو نہیں سکتی
تمہارا ساتھ گر مانگوں تو تم منظور مت کرنا
یہاں کی ہوں وہاں کی ہوں خدا جانے کہاں کی ہوں
مجھے دوری سے قربت ہے یہ دوری دور مت کرنا
نہ گھر اپنا نہ در اپنا جو کمیاں ہیں سو کمیاں ہیں
ادھورے پن کی عادی ہوں مجھے بھرپور مت کرنا

Language: English