@pirzzz

Pir Fahad

Ask @pirzzz

Sort by:

LatestTop

Previous

Heart touching lines?

کرونا کے تناظر میں ایک اور خصوصی رویہ اپنی عوام کو جاھل کہنا ہے۔ اس کا بھی تجزیہ کر لیں۔ ویسے تو نخوت سے بھرا یہ جملہ ہے مگر استعمال کرنے والے طبقات اور جس طبقہ کے لیے یہ لفظ استعمال ہو رہا ہے دونوں کا تجزیہ ضروری ہے۔ جاہل کا لفظ استعمال کرنے والوں میں پہلا طبقہ ڈاکٹرز کا ہے۔ یہ وہ طبقہ ہے جو علم کی سوداگری کرتا ہے۔ میڈیکل کی تعلیم کو جس قدر عام انسان کی پہنچ سے میرٹ کے نام پر دور کر دیا گیا ہے اس کا نتیجہ یہ تعلیم صرف تکبر پیدا کرتی ہے۔ ویسے تو پورا تعلیمی نظام اخلاقی تربیت کی بجائے تکبر پیدا کرتا ہے۔ مگر تعلیم یافتہ میں بھی متکبرین کے سردار یہ طبقہ ہے۔ پھر علم فروشی بھی کرتا ہے۔ کوئی فارما کمپنی کا میڈیکل ریپ ہر بڑے سے بڑے ظاہری طور پر معزز سپیشلسٹ کا مکمل ڈیٹا آپ کے سامنے رکھ سکتا ہے۔ جس میں ڈاکٹرز کے باہر کے ٹورز سے لے کر گھر اور کلینک میں موجود آپلائنسز کی ہسٹری آپ کو معلوم ہو سکے گی۔ آٹے میں نمک کی مقدار کے برابر اپنے شعبہ سے مخلص مگر بے اثر ڈاکٹر حضرات سے معذرت کے ساتھ۔ علم فروشی جہالت کی معراج نہیں کیا؟ لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ صحت کا شعبہ خود ایک بڑے ظالم نظام کا سب سسٹم ہے۔ بحر حال ان میں علمی تکبر ہے۔
جاہل کہنے والوں میں دوسرا طبقہ سماجی طور پر سول و عسکری اشرافیہ ہے جس کے مفادات یہ سسٹم پورے کرتا ہے۔ متکبرین کا یہ طبقہ اپنی عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھتا ہے۔ ان میں سرمایے کا تکبر ہے۔ تیسرا طبقہ وہ پڑھا لکھا طبقہ ہے جو حکومتی عہدوں پر بیٹھ کر طبقہ دوم کے ناصرف مفادات کا تحفظ کرتا ہے بلکہ اس بہتی گنگا میں خود بھی نہاتا ہے۔ ان میں اختیارات کا تکبر ہے۔ میرے استاد کہا کرتے تھے کہ ستر سالوں سے ملک پڑھا لکھا طبقہ چلاتا ہے کہ جاہل۔ واضح طور پر میرا جواب ہوتا کہ پڑھا لکھا۔ تو وہ فرما تے پھر اس ملک کی تباہی کا ذمہ دار کون ہوا۔ میں لاجواب ہو جاتا۔ واقعی صاحب اختیار تو انتظامیہ ہے (لاک ڈاون تو انتظامیہ لگاتی ہے ) تو ملک ڈوبونے کی ذمہ دار بھی یہی اشرافیہ اور انتظامیہ ہوئی۔ اب جاہل کون ہوا؟ جب اپنی ذمہ داری ادا نہ کر سکا یا جس کے پاس ذمہ داری نہیں تھی۔
اب بات کرتے ہیں جاھل عوام کی۔ سکول میں بچے کی تربیت نہ ہو تو ذمہ دار کون ہو گا ؟بچہ یا انتظامیہ، یونیورسٹی میں طالب علم کو دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم نہ ملے ذمہ دار کون ہو گا ؟ طالب علم یا انتظامیہ اسی طرح ملک میں افراد کی تربیت ملکی نظام کرتا ہے۔ اور نظام چلانے والے خود لٹیرے ہوں تو یہی خلق عوام میں آئے گا۔ اداروں میں جو خلق افسران بالا کا ہوتا ہے وہی کلرک کا ہوتا ہے اور پھر وہی خلق عوام میں جاتا ہے۔۔۔۔جاھل کہنا آسان ہے تجزیہ میں اپنا پیٹ ننگا ہو جا تا ہے۔ جسے غربت کی چکی میں پیس دیا ہو اس سے تقاضا ہو کہ ذرا اخلاق کا مظاہرہ کرے۔۔۔۔یہ مذاق اچھا نہیں صاحب۔ اور اگر دولت؟ ڈگری اور اشرافیہ کی چاکری ہی معیار قابلیت ہے تو ہم جاھل ہی بھلے۔۔۔۔بر سبیل تذکرہ، وہ جو قومی زوال اور انسانی پستی کے دور میں ابو الحکم کہلایا وہی اسلام میں ابو جہل کہلایا۔
تحریر: توصیف افتخار۔

View more

People you may like

muhammadharix’s Profile Photo Howdy Doody
also likes
munawarjaffry8’s Profile Photo Munawar jaffry
also likes
shinny7’s Profile Photo Faria Malik
also likes
osamahere007’s Profile Photo Mr Mughal
also likes
Soft_Hearted’s Profile Photo Blue Eyes
also likes
mooohgx’s Profile Photo Moooh
also likes
Doha2710’s Profile Photo Anglé
also likes
sohilaezzat333’s Profile Photo lizard
also likes
Nada Salah
also likes
Asmaaezat756963’s Profile Photo Queen
also likes
walidlolah’s Profile Photo Lido⚽❤
also likes
Fighter_5aled’s Profile Photo Fighter ™
also likes
ahmedhagag98’s Profile Photo Ahmed Hagag
also likes
mrwhmhmdhsn088’s Profile Photo بطاطس
also likes
marwamagdi0225440’s Profile Photo MaRwa MaGdi
also likes
aliwael_’s Profile Photo Ali Wael
also likes
Want to make more friends? Try this: Tell us what you like and find people with the same interests. Try this: + add more interests + add your interests

Can a person survive alone ? Or does he always need help ? How much should we depend and trust upon people around us????

Survival is on the person. Who the person is. But I think it will be worst like without other people. Now how much can we trust and depend. One should try not to be dependent on others but still in this world we need help sometimes. And trusting right person will always make your life easy but only right ones.

Next

Language: English