@iqraza72#79 🇵🇰

اقرا۶ رضا

Ask @iqraza72

Sort by:

LatestTop

Related users

Anything?

anmolqureshi’s Profile PhotoFayyaz
-🥀-
وہ دستیاب مجھ کو بڑی دیر تک رہا
میں انتخاب اُس کا بڑی دیر تک رہا
پہلے پہل تو عشق کے آداب یہ بھی تھے
میں، آپ، وہ، جناب بڑی دیر تک رہا
اِک عُمر تک میں اُس کو بڑا قیمتی لگا
میں اہم تھا، یہ وہم تھا، بڑی دیر تک رہا

Shayari sunao

kabirtalpur’s Profile PhotoKabir Talpur
🥀- خزاں کی رت میں گلاب لہجہ بنا کے رکھنا کمال یہ ہے
ہوا کی زد پہ دیا جلانا، جلا کے رکھنا کمال یہ ہے
ذرا سی لغزش پہ توڑ دیتے ہیں سب تعلق زمانے والے
سو ایسے ویسوں سے بھی تعلق بنا کے رکھنا کمال یہ ہے
کسی کو دینا یہ مشورہ کہ وہ دکھ بچھڑنے کا بھول جائے
اور ایسے لمحے میں اپنے آنسو چھپا کے رکھنا کمال یہ ہے
خیال اپنا، مزاج اپنا، پسند اپنی، کمال کیا ہے
جو یار چاہے وہ حال اپنا بنا کے رکھنا کمال یہ ہے
کسی کی رہ سے خدا کی خاطر اٹھا کے کانٹے، ہٹا کے پتھر
پھر اس کے آگے نگاہ اپنی جھکا کے رکھنا کمال یہ ہے
وہ جس کو دیکھے تو دکھ کا لشکر بھی لڑکھڑائے، شکست کھائے
لبوں پہ اپنے وہ مسکراہٹ سجا کے رکھنا کمال یہ ہے

Next

Language: English