@MIsmail2016

ISMAIL

Ask @MIsmail2016

Sort by:

LatestTop

Post something sad and depressing. 😔😔

fried_brainiac420’s Profile PhotoSarr Dard
"‏موتی" جب سانولی سی "سُدھا" سے شادی کرنے سے انکار کرتا ھے کیونکہ "سُدھا" خوبصورت نہیں تھی۔اُس پر سُدھا موتی سے کہتی ھے :
"تم نے مجھ میں کیا دیکھا جو تم نے مجھے نا پسند کر کے ٹھکرا دیا؟ کیا تم نے میرے ھاتھ کا پُھلکا کھایا؟، میرا مٹر پلاؤ چکھا؟ کیا تم نے میرے دِل کا درد دیکھا؟ اور وہ بچہ جو تمہیں دیکھتے ھی میری کوکھ میں ھُمک کر آ گیا تھا، دیکھا؟ تم نے وہ ھاتھ کیوں نہیں دیکھے جو زندگی بھر تمہارے پاؤں دھوتے؟ اور بٹن جو میں تمہاری قمیض پہ کاڑھنے والی تھی۔ تم میرے جسم کی رنگت سے ڈر گئے مگر تم نے اُس سویٹر کا اُجلا رنگ نہیں دیکھا جو میں تمہارے لیے بُننا چاھتی تھی۔ تم نے میری ھَنسی نہیں سُنی، میرے آنسُو نہیں دیکھے، میری انگلیوں کے لمس کو اپنے خُوبصورت بالوں میں محسُوس نہیں کیا۔ تو پھر تم نے کیسے مجھے نا پسند کر دیا؟؟
افسانہ : شہزادہ
لیکھک : کرشن چندر

Related users

Have you become the cavity you feared once?

deeda_dahi’s Profile PhotoXalaam
درویشا! میں خالی!
درویشا! میں ہار گئی ہوں
دنیا کالی میں اندر سے خالم خالی
رو رو تجھے پکار رہی ہوں، ہار گئی ہوں
پچھتاوے مجھے مار رہے ہیں۔۔۔
کیسا وقت گزار گئی ہوں
درویشا! کوئی ٹونا، ورد وظیفہ کر
مجھے "م" کرے منظور
مجھے کوئی جاچ سکھا
مرا لوں لوں گھنگرو بن جاوے
مجھے ناچ سکھا
مجھے ایسا ناچ سکھا دے
روح نماز قضا نہ کر پاوے
من یار قضا نہ کر پاوے
یہ کالی دنیا لاکھ کرے تدبیر
فقیر سے یار جدا نہ کر پاوے
مرے درویشا! تجھے واسطہ تیرے نینوں کا
جہاں "م" نے ڈیرا ڈالا ہے
ترے دھو دھو پیر پیوں
مجھ کو اُن "مَازَاْغَ البَصَرِیْ" نینوں کا
بس اک جام پلا دے
میں اس دنیا ورگی کالی!
وے درویشا! میں اندر سے خالم خالی!
نین سوالی!
وے میں ہاری تیرے در پر جیتنے آگئی
بھر دے پیاسی روح کی پیالی!
میرے خالی پن کو "م" کے رنگ سے بھر دے
وے درویشا! تو چمکیلا، روشن، پیارا، رنگ رنگیلا!
دنیا کالی!!!!!
اور اک میں اندر سے خالی!
زین شکیل
Liked by: Lex Talionis

Next

Language: English