@MIsmail2016

ISMAIL

Ask @MIsmail2016

Sort by:

LatestTop

Previous

Related users

Thoughts 💬

جسم کی ترسیل
تمہارے بدلنے سے پہلے میری حالت نہیں بدلی جاسکتی
خود کو سمجھانے کی ہر کوشش تمہارے ہونے سے ناکام ٹھہری ہے
جب یہ طے ہے کہ تم نے چلے جانا ہے اور میں نے بھی جانے دینا ہے
تو پھر مزید دیر کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
کسی اور کے لمس پر بھلا مجھے کیا اعتراض ہوسکتا ہے
ویسے بھی جسم کو سرد ہونے میں کتنی دیر لگتی ہے
مجھے نہیں سوچنا کہ تم نے کیا پایا کیا کھویا
مگر میرے پاس بچا ہے ایک ناختم ہونے والا اضطراب!
جبکہ اب میں ٹھہراؤ چاہتا ہوں
جسم کی نرمی نمی اور خوشبو فرار کی راہ میں بے کار کی رکاوٹیں ہیں
لیکن میں ابھی کسی اور جسم سے خود کو نہیں بھر سکتا
خالی جسم کا خلا، خلا میں بھی نہیں سما سکتا ہے
الوداعی بوسہ مجھے زمین بوس کرسکتا ہے
پر میری خاموشی میرا ساتھ دینا جانتی ہے
باتیں بہت سی ہیں لیکن میں اب چپ رہنا چاھتا ہوں
تم نے جو سوچا وہی حتمی ہے سو میری چھوڑو تم اگے بڑھو
خود کو سنبھالنے کی خاطر میں ایک بار پھر پٹری سے اتر جاؤں گا۔
(صفی سرحدی)

View more

Next

Language: English