@zainkayani

Zain Kayani

Ask @zainkayani

Sort by:

LatestTop

People you may like

Drop some poetry 🦋

Maryam_x0’s Profile Photorabbit_x0
جب تلک تُو مِری بنی رہے گی
میرے سینے میں شاعری رہے گی
میری آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بھی
وہ کہیں اور دیکھتی رہے گی
لوگ مجھ کو سراہتے رہیں گے
ایک آواز کی کمی رہے گی !
لڑکیاں ورغلائی جا رہی ہیں
شاعری جال میں پھنسی رہے گی
میں تری بات مانتا رہوں گا
اور تُو جھوٹ بولتی رہے گی
تیری تصویر کب تلک مجھ کو
تجھ سے ملنے سے روکتی رہے گی ؟
میں ترے دوستوں کو جانتا ہوں
میری ان سب سے دشمنی رہے گی
کچھ نہ کچھ رہ تو سب میں جاتا ہے
میرے اندر تیری ہنسی رہے گی
جس نے پتھر کو دل بنا ڈالا
دل کے اندر بھی تو وہی رہے گی
آخری صف میں بیٹھ کر ، مجھ کو
اپنی آنکھوں سے چومتی رہے گی
بس بھی کر ! اے نگاہِ یار طلب
اس کو کتنوں میں ڈھونڈتی رہے گی ؟؟
تم چلے آؤ گے خفا ہو کر
اور وہ باغ میں کھڑی رہے گی
انتہائی فسردگی میں بھی
اُس کے چہرے پہ روشنی رہے گی
اس پہ خلوت کا رنگ ایسا ہے
سینکڑوں میں بھی ایک ہی رہے گی
شاعری سب کی وہ پڑھے گی ،مگر
رنگِ زریون پر مَری رہے گی.
-Ali Zaryoun

View more

Picْ...🌬️

sasacool36’s Profile PhotoMaii Atallah
کوئی خیال کہیں دیر پا نہیں ملے گا
کہ نقلیوں سے تو اصلی مزہ نہیں ملے گا
جو اپنے منہ سے کہے “ میں فقیر ہوں” تو اُسے
مرید لاکھ ملیں! پر خدا نہیں ملے گا
ہم انتقال سے پہلے بتائیں گے تم کو
وہ ہم نہیں کہ ہمارا پتہ نہیں ملے گا.
-Ali Zaryoun
Pic

Poetry 🖤☕

fariha_ashraf’s Profile Photoفریحہ❤
کیا کیا مخلص دل تھا تیری خاطر جو ٹھکرایا تھا
میں تو اپنے آپ کو مٹی کر کے تجھ تک آیا تھا
اُس پاکیزہ شب کو میں جانوں یا میرا رب جانے
آدھی رات لڑائی کی تھی آدھی رات ہنسایا تھا
یار میں اس لڑکی کی عزت پر کیسے کوئی بات سنوں ؟؟
وہ تو وہ ہے مجھ سے اس کا آنچل تک شرمایا تھا !!
-Ali Zaryoun

Next

Language: English