@Neelimachli#19 🇬🇧

نیلی مچھلی

Ask @Neelimachli

Sort by:

LatestTop

Previous

Yaar ye ask pe itni negativity kyun hai awein insaan sarre howe jawab de deta or hamesha pata nahi konsy gussay main betha rehta...ek hi life hai yaar khushi khushi guzaro ye waqt dobara nahi milny wala theek hai so be happy😊

Mareeeyum53209’s Profile PhotoMaryam
Yaar ye ask pe itni negativity kyun hai awein insaan sarre howe jawab de deta or

Oh! A clean chit isn't any available pass, anymore?!?

deeda_dahi’s Profile PhotoXalaam
فرضی مکالمے
جناب عالی عرض ہے کہ میں میرے دروازے پہ موجود یہ درخت جو اب کافی عمر رسیدہ ہے کٹوانا چاہتا ہوں۔ درخت کی کٹائی کا ناکافی تجربہ اور نا مکمل اوزار کی وجہ سے مجھے آپکی مدد ضروری ہے۔ مہربانی کر کے پہلی فرصت میں اس درخت کا صفایا کیا جائے۔
جواب آتا ہے
عزیزم ہمیں آپکا التجائی خط ملا، جو کونسل کے لیے اہمیت کا حامل تو ہے مگر ساتھ پریشانی کا سبب بھی۔ درخت چونکہ ہمارے معاشرے کا ماحولیاتی عدم بحال رکھنے کے لیے بنیادی ستون سمجھے جاتے ہیں اس لیے کونسل ہمیشہ انکی دیکھ بھال کرتی ہے اور چاہتی ہے عام شہری بھی اس میں انکا ساتھ دیں۔ پھر بھی آپ کی درخواست کے مد نظر ہمیں اپنی وجوہات لکھ کر بھیجیں جو آپ کے نزدیک اس درخت کی کٹائی کا سبب بن سکتی ہیں۔ کوشش کیجیے کے جواب تفصیلی ہو۔ شکریہ
جناب آپکے خط کا شکریہ۔ میں نے یہ خط بمعہ تصویر ارسال کیا ہے۔ ملاحظہ فرمائیں ۔ وجوہات درج ذیل ہیں
۱- یہ درخت میرے بیڈ روم اور گیلری دونوں کھڑکیوں کے عین سامنے ہے جہاں سے پورا دن پرندے شور شرابہ کرتے ہیں خصوصا جنگلی آزاد کبوتروں کی گٹرگوں۔

View more

Oh A clean chit isnt any available pass anymore

+ 15 💬 messages

read all

Related users

They say, People hate when they are powerless. What do you think? What makes you hate someone?

deeda_dahi’s Profile PhotoXalaam
خالی صوفہ
خالی خیال
خالی کمرہ
خالی ذہن
مگر اسکی یاد
مکمل مگر
ادھوری بات
کسی کی بات۔
اسی دلربا خوش شکل کی بات
اپنےکیے وعدے کی بات
ٹوٹے اس دل کی بات
کس نے توڑا دل مگر
کس کا دل؟ کہاں کا دل
افسردہ دل، نمنیدہ غمگین دل
ساری عمر کا اداس دل
مگر کیسی اداسی؟
کس نے توڑا دل؟
تو نے؟ کس نے تو توڑا عہد؟
تو نے۔
تو کیسی ویرانی؟ کیسی اداسی؟
کیسا صوفہ کیسا کمرہ؟
بے مقصد سی ساری باتیں
بے مقصد ہی ساری کہانی
بے مقصد ہیں اب یہ آنسو
کالے آنسو
کالے نین
کالا دل
اور
خالی بین
اصطبل
They say
People hate when they are powerless 
What do you think What makes you

Are you homesick for a place that no longer exists?

deeda_dahi’s Profile PhotoXalaam
یار بہت ہی خوبصورت سوال۔
یار مجھے بہت سی ایسی جگہیں یاد آتی ہیں جنکا اول تو وجود نہیں رہا یا انہیں منہدم کر کے وہاں نئی تعمیر کر دی گئی ہو۔ اگر کوئی چننا ہو تو وہ ہمارا اپنا پرانا گھر۔
خاں جی کے وقت کا بنا ہوا۔ خوبصورت کچی مٹی کی مگر مضبوط دیواریں، گارے والے چھت اور لکڑی کے شہتیر، اونچے برآمدے جہاں چڑیوں کے گھونسلے تھے اور صبح سویرے نور پیر دے ویلے انکا شور۔ گھر کافی کھلا بڑا تھا پہلا صحن پھر کچھ کمرے پھر صحن پھر کمرے کچھ پھر پیچھے باغیچہ۔ دادا ابو نے ایک کمرہ ہم سب بھائیوں(چچا تایا سب) کے لیے خالی کروایا تھا۔ اس کے دو طرف برآمدہ تھا اور پیچھے کمرہ اور انچے چھت کھلے روشندان وجہ تھے کہ شدید گرمی میں بھی ٹھنڈا رہتا۔ وہاں ہم گرمیوں کی دوپہر سونے کے بہانے 'اے حمید ' کے ناول پڑھتے۔ عمران سیریز ، طارق اسماعیل ساگر وہیں پڑھے۔ بانو قدسیہ سے واقفیت بھی اسی کمرے میں ہوئی۔ نسیم حجازی کا خاک اور خون پڑھتے آنکھوں سے آنسو بھی وہی چٹائی پہ کہیں صاف کیے۔ معظم علی، اور تلوار ٹوٹ گئی۔ شہاب دین غوری کون تھا۔ تاتاری کیوں آئے؟ مغل سلطنت کیوں بنی۔ طارق بن زیاد قزاق سے مجاہد کیسے بنا؟ محمد بن قاسم کیوں مارا گیا؟ منصور کی سولی کا معاملہ یا موسی کی گائے۔ کھوکھروں نے غوری کو مارا یا غوری نے پرتھوی کو مارا۔ اور وہ "سو سال بعد" میری سب سے محبوب کتاب بازگشت جسکی سب سے پسندیدہ آخری لائن ' سلیم نہیں آیا'۔ پھر شاعری کے مقابلے۔ یہ سب اسے کمرے سے حاصل ہوا۔ جب ہم اس کمرے سے آہستہ آہستہ نکل رہے تھے تب عمیرہ احمد کا ' ایمان امید محبت ' آیا تھا وہ بھی ادھر ہی پڑھا۔ اور پہلے بدھ پھر اتوار کے اتوار نوائے وقت کا پھول اور کلیاں۔ شعاع اور خواتین ڈائجسٹ سے شعر ، غزلیں اور لطیفے پڑھنا۔
" کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا "
وہیں یاد کی ضد میں۔
پھر ہم نکلے سب نکلے گھر گرا دیا نیا بن گیا اب نا کمرہ نا الماری۔ اب پھر سے ایک کمرہ بنوا رہا ہوں اوپر دوسری منزل پہ جسے کی تین دیواروں پہ شیلف لگوانے ہیں اور سب پرانی کتابیں وہاں اکٹھی رکھنی ہیں ان شا اللہ اور اس دروازے پہ لکھا جائے گا" اصطبل " مگر بے لگام گھوڑوں کی جگہ۔ آزاد ہر سوچ سے آزاد بے فکر گھوڑے۔ کمرہ تو بن جائے گا مگر وقت؟ آزادی؟ ہم گھوڑے تو ہیں اب مگر مقید۔
کیا ظلم ہے

View more

Next

Language: English