#حسین

2 people

35 posts

Posts:

I read this and cannot stop thinking of this, what is something you'd say on this: یہ کس نے بوئیں اداس نسلیں جو اپنے ڈھانچے چبا رہی ہیں وبا سے بڑھ کر ہماری سوچیں ہمارے جسموں کو کھا رہی ہیں

aleena_kamran1’s Profile Photoعلینہ قریشی
ارے کہاں ہے ارض و ساماں کا مالک کہ چاہتوں کی رگیں کریدے۔۔
حوس کی سرخی رُخ بشر کا حسین غازہ بنی ہوئی ہے۔۔
ارے کوئی مسیحا ادھر بھی دیکھے کوئی تو چارہ گری کو اُترے۔۔
اُفق کا چہرہ لہو میں تر ہے زمیں جنازہ بنی ہوئی ہے۔۔

کہتے ہیں انسان سے کیا گیا عشق ہمیشہ زمانے میں رسوا کرواتا ہے۔ کیا کبھی کسی نے ایسا عشق کیا ہے؟

alonesome31’s Profile Photoگمنام محبت
شمس تبریز کو تو غائب ہی کروا دیا اس عشق نے۔
بلھے شاہ کے پاؤں میں گھنگرو بندھوا کے نچا دیا اس عشق نے۔
شاہ حسین کا نام چھین کے مادھو لعل کر دیا اس عشق نے۔
رانجھے کے کان چھدوا کے اسے جوگی بنا ڈالا اسی عشق نے۔
قیس بن ملوح کو مجنون بنا دیا اس عشق نے۔
سسّی اور پنوں اس عشق کے ہاتھوں زندہ در گور ہوئے۔

Esi bhi kia baat hai us mein ???

rafayarslan12’s Profile Photoرافع قریشی
وہ ایسا ہے کہ اُس سے محبت کرنے کے لیے زندگے ادھار لی جا سکتی ہے!!
وہ ایسا ہے کہ اُسے سامنے بیٹھا کہ اسکے پیروں میں بیٹھ کہ تمام عمر اُسے دیکھا جا سکتا ہے!!
اُس کی آنکھیں اتنی حسین ہیں کہ ایک سو اڑسٹھ چاند کی راتیں واری جائیں!!
وہ ایسا ہے کہ اُس کی ایک مسکراہٹ کی خاطر
سب قربان کیا جا سکتا ہے!!
❤️❤️❤️
(This is for my delusional partner jo k reality mai exist hi ni karta) 😂😂😂

کچھ لکھ دو خوبصورت ۔۔۔

اس وقت میں دنیا کا حسین ترین منظر دیکھ رہی ہوں۔۔۔
ایک طرف چاند ۔۔۔ تاروں کے سنگ ۔۔۔ اپنی روشنی لیے ڈھل رہا ہے!
اور دوسری جانب۔۔۔ سورج اپنے آب و تاب سے چڑھ رہا ہے۔۔۔
اور میں اس لکیر کے درمیان میں کھڑی ہوں!
اور صبح کا ستارہ میرے سر پہ چمک رہا ہے!
اللّٰه کی قسم! خوبصورت ترین!

. . .🔥POST SOMETHING LIT🔥. . .

آج آسمان شام سے اتنا حسین ہے نا۔۔۔
اس قدر حسین! خوشگوار۔۔۔
خوش نما!
سکون ٹپکاتا ہوا۔۔۔۔
ستارے اتنا روشن اور واضح ہیں۔۔۔
جیسے دھوپ میں نہا کر ۔۔۔
بن سنور کر نکلے ہوں۔۔۔

Say Something...? 🌌

PreciousB0y’s Profile PhotoRaza
تمہیں اداس سا پاتا ہوں میں کئی دن سے
نہ جانے کون سے صدمے اٹھا رہی ہو تم
وہ شوخیاں وہ تبسم وہ قہقہے نہ رہے
ہر ایک چیز کو حسرت سے دیکھتی ہو تم
چھپا چھپا کے خموشی میں اپنی بے چینی
خود اپنے راز کی تشہیر بن گئی ہو تم
میری امید اگر مٹ گئی تو مٹنے دو
امید کیا ہے بس اک پیش و پس ہے کچھ بھی نہیں
مری حیات کی غمگینیوں کا غم نہ کرو
غم حیات غم یک نفس ہے کچھ بھی نہیں
تم اپنے حسن کی رعنائیوں پہ رحم کرو
وفا فریب ہے طول ہوس ہے کچھ بھی نہیں
مجھے تمہارے تغافل سے کیوں شکایت ہو
مری فنا مرے احساس کا تقاضا ہے
میں جانتا ہوں کہ دنیا کا خوف ہے تم کو
مجھے خبر ہے یہ دنیا عجیب دنیا ہے
یہاں حیات کے پردے میں موت پلتی ہے
شکست ساز کی آواز روح نغمہ ہے
مجھے تمہاری جدائی کا کوئی رنج نہیں
مرے خیال کی دنیا میں میرے پاس ہو تم
یہ تم نے ٹھیک کہا ہے تمہیں ملا نہ کروں
مگر مجھے یہ بتا دو کہ کیوں اداس ہو تم
خفا نہ ہونا مری جرأت تخاطب پر
تمہیں خبر ہے مری زندگی کی آس ہو تم
مرا تو کچھ بھی نہیں ہے میں رو کے جی لوں گا
مگر خدا کے لیے تم اسیر غم نہ رہو
ہوا ہی کیا جو زمانے نے تم کو چھین لیا
یہاں پہ کون ہوا ہے کسی کا سوچو تو
مجھے قسم ہے مری دکھ بھری جوانی کی
میں خوش ہوں میری محبت کے پھول ٹھکرا دو
میں اپنی روح کی ہر اک خوشی مٹا لوں گا
مگر تمہاری مسرت مٹا نہیں سکتا
میں خود کو موت کے ہاتھوں میں سونپ سکتا ہوں
مگر یہ بار مصائب اٹھا نہیں سکتا
تمہارے غم کے سوا اور بھی تو غم ہیں مجھے
نجات جن سے میں اک لحظہ پا نہیں سکتا
یہ اونچے اونچے مکانوں کی ڈیوڑھیوں کے تلے
ہر ایک گام پہ بھوکے بھکاریوں کی صدا
ہر ایک گھر میں ہے افلاس اور بھوک کا شور
ہر ایک سمت یہ انسانیت کی آہ و بکا
یہ کارخانوں میں لوہے کا شور و غل جس میں
ہے دفن لاکھوں غریبوں کی روح کا نغمہ
یہ شاہراہوں پہ رنگین ساڑیوں کی جھلک
یہ جھونپڑوں میں غریبوں کے بے کفن لاشے
یہ مال روڈ پہ کاروں کی ریل پیل کا شور
یہ پٹریوں پہ غریبوں کے زرد رو بچے
گلی گلی میں یہ بکتے ہوئے جواں چہرے
حسین آنکھوں میں افسردگی سی چھائی ہوئی
یہ جنگ اور یہ میرے وطن کے شوخ جواں
خریدی جاتی ہیں اٹھتی جوانیاں جن کی
یہ بات بات پہ قانون و ضابطے کی گرفت
یہ ذلتیں یہ غلامی یہ دور مجبوری
یہ غم بہت ہیں مری زندگی مٹانے کو
اداس رہ کے مرے دل کو اور رنج نہ دو

View more

Share any memory you love the most

سب کچھ اتنا جلدی جلدی ہورہا تھا
کہ مجھ سے پراسیس ہی نہیں ہو پا رہا تھا کہ، میں نے شروع کہاں سے کرنا ہے۔۔۔
اور کہانی کو موڑنا کہاں سے ہے۔۔۔
مجھے لگا سب سے مشکل ترین مرحلہ ہوگا، جب مجھے انہیں وہ سب بھی بتانا پڑے گا جو میں صرف دو لوگوں کو بتا سکتی ہوں۔۔۔ اور تیسرے وہ! اس کے بعد کھاتہ بند ہے! چوتھا کوئی ہو ہی نہیں سکتا اس کڑی میں۔۔۔
اس وقت! اس مرحلے میں۔۔۔ جب بغیر سوچے سمجھے میں نے ساری غلاظت بک دی۔۔۔
تب مجھے خیال ہوا کہ یہ تو میری زندگی کا سب سے خوبصورت اور حسین لمحہ ہے۔۔۔ اب اس کے بعد کوئی لمحہ ۔۔۔ اِس لمحے کو بِیٹ نہیں کرسکے گا۔۔۔ اتنا سہل۔۔۔ اتنے سہل انداز میں کس کو ملتا ہے یار؟؟؟ جس کو پتہ بھی نہ ہو، کہ یہ بھی کوئی جہان ہے! اس کی جھولی میں بلا چوں چراں خزانے کی چابی رکھ دی جائے۔۔۔ اور پھر کہا جائے کہ آپ کو اسی لمحے میں سب دے دیا گیا ہے! سفر مبارک ہو! راز مبارک ہو!

زیادہ مشکل کیا ہے صبر یا انتظار؟

deeda_dahi’s Profile PhotoXalaam
تعلق دل سے ہو تو صبر بھی آپ جاتا ہے اور انتظار بھی حسین یاد کی طرح لگتا ہے لیکن اگر مجبوری میں کرنا ہو تو موت صبر اور انتظار دونوں سے بہتر محسوس ہوتی ہے۔

آو کوئی گفتگو کریں، کچھ غم، داستان، سنیں اور سنائیں

آج غالباً ان کو اس دنیا سے گئے گیارہ سال ہوگئے ہیں۔۔۔
پچیس نومبر۔۔۔
اور آج میں بالکل وہی ہوں۔۔۔ جو وہ تھیں۔
بلکہ چند اضافی چیزوں کے ساتھ۔
گیارہ سالوں بعد بھی مجھے یقین نہیں آتا کہ وہ زمین کے اوپر نہیں ہیں ، بلکہ زمین کے نیچے ہیں۔۔۔ اتنا حسین چہرہ۔۔۔ اتنا تیکھا انداز۔۔۔ اتنی نزاکت۔۔۔ اتنی تنہائی۔۔۔ اتنی اداسی۔۔۔

This app is getting boring

depressedjoker’s Profile PhotoDepressed Joker
دنیا میں،
رنگوں کا کھچاو، پھوٹتی ندی کا بہاو۔
پرندے چہچہاتے ہوے، بلبل گاتے ہوے،
پہاڑی زمین ٹھہری سی، جھیلیں وسط میں گہری سی،
دل چاہتا ہے حسین منظر کچھ ایسا دیکھوں،
مگر! تمہاری آنکھوں سے نکلوں تو دنیا دیکھوں ،🥀

"Run from what's comfortable. Forget safety. Live where you fear to live. Destroy your reputation. Be notorious. I have tried prudent planning long enough. From now on I'll be mad." Rumi

deeda_dahi’s Profile PhotoXalaam
میں ہوں عشق میں ہی تو ہوں ثبات, میری حیات جاوداں
میں نہ تابعِ مرگ و ممات, میری حیات جاوداں
یہ قلم دوات کاغز سطور, سبھی جھکتے ہیں میرے حضور
کہ مقامِ حرف میری خیرات, میری حیات جاوداں
میرے ہاتھ میں وہ جام ہے, کہ جو تشنگی کا دوام ہے
میں ہوں ہوش سے پکی نجات, میری حیات جاوداں
جو میرا ہوا وہ نہ مٹ سکا, ہے خموش ہو کر بھی با نوا
مجھ سے مزاروں کی ہیں صفات, میری حیات جاوداں
میری شرح شرحِ وجود ہے, میرا سَم سَم نہیں بود ہے
میں نے موت کو بھی دی ہے مات, میری حیات جاوداں
میں مطلعِ صفتِ حیدری, میں مقطعِ فکرِ قلندری
میں حسین کا ہو کلامِ ذات, میری حیات جاوداں
میں نوائے حق کا رفیق ہوں, میں ابو بکر صدیق ہوں
یہی کہتی ہے وہ طویل رات, میری حیات جاوداں
میری ہستی کو تو سمجھ لے گر, تیری حیات جاوداں
تو جان لے گر بس یہ بات, میری حیات جاوداں

What’s on your mind Rn?

mahamshaikh462’s Profile PhotoMahamShaykh
زندگی ایک فریب ہے
جہاں دولت مند سوچتا کہ وہ سب کچھ کر سکتا
جہاں خوش شکل سوچتا کہ وہ بہت حسین ہے
جہاں طاقتور سوچتا کہ اس سے بڑا رعب دار کوئی ہے ہی نہیں
جہاں گالی اور بری بات کو سمجھا جاتا کہ یہ کوئی بہت بڑا فن ہے
تکبر صرف اور صرف اللّٰہ پاک کی صفت ہے
یہاں سب کو موت آنی ہے
سب کی دولت چھن جانی
سب کے حسن ماند پڑ جانے
سب کے اعمال لکھ لیے جانے
سب کا غرور خاک میں مل جانا
اور قیامت کے دن سب کا فیصلہ ہو جانا
جوانی کے نشے میں ڈوب کر اصل زندگی کو جو بھول گیا
وہ ناکام ہو گیا
اپنی زندگی میں ان لوگوں سے کی صحبت اختیار کریں جو آپ کو اللّٰہ پاک کے قریب کر دیں
ایک ایک لمحہ اللّٰہ پاک کی امانت ہے
اس میں خیانت نہ کریں
اللّٰہ پاک ہم سب کو آخرت و دنیا میں اپنی رحمتوں سے نوازیں
آمین

What's on your mind?

noorfatima7268’s Profile PhotoÑoorày
اب یہ عالم ہے
اے حسین
کہ سب خواہشات تجھ سے منسلک ہیں
سب خوشیوں کا تو ہی قبلہ ہے
کہ اب نظ میں تو ہی
سانس میں
ہر چاہت میں
ہر آس میں تو ہی
کیسے یہ سلسلے ہوئے؟
کیسے یہ نشا ہوا؟
ان کے جواب کا مرکز تو ہے
ہر راحت کو
تجھے دیکھتے ہی مسکراہٹ کو
ترے جاتے ساتھ دل کی تیز ڈھڑکن کو
تیرے جانے کے بعد ترے انگنت خیالوں کو
سلام
سلام تیری میٹھی عاشقی پر
سلام ترے انتہائی مہبت سے روٹھ جانے کو
سلام ہو تیری کھلی زلف میں رکھے سکوں کو
تو سلامت رہے
یہ عشق کا سفر سلامت رہے
اس کی منزل کو نظر نہ لگے
اور سلام ہو ہر اس لفظ پر جو تجھ سے منسلک ہو تو موتی بن جائے
Someone wrote me this🥲❤️

Why are u so dramatic

زمانے والے بھی تیری صورت پہ،
والحانہ ہی مر رہے ہیں۔۔۔۔
جہان بھر میں، حسین ہونا،
کسی بھی نعمت سے کم نہیں ہے۔۔۔۔
اتنے سارے ذہین لوگوں کو،تم نے پاگل کیا ہوا ہے،
تمہارے جیسا ذہین ہونا، کسی بھی نعمت سے کم نہیں ہے۔۔۔۔۔

Post something worth reading 🌸

usmanaay1’s Profile PhotoUsman
سفر کرو۔ جہاں کرسکتے ہو، جہاں تک کرسکتے ہو، جتنا کرسکتے ہو، جتنی دور تک کرسکتے ہو۔ صاحبو رب کی بنائی یہ دنیا بہت حسین ہے۔ بہت پراسرار ہے۔ بہت رنگ برنگی ہے۔ بہت جاذب ہے۔ تم کیوں خود کو کسی مرغی کی مانند دڑبے پنجرے میں قید رکھتے ہو؟ اس مختصر زندگی میں گھومتے کیوں نہیں؟ دین تمہیں حرام کے ارتکاب سے روکتا ہے، تفریح سے نہیں ! اگر لطف چاہتے ہو تو سفر سے پرلطف اور کیا ہے؟ اگر علم چاہتے ہو تو جان لو کہ انسان کی لکھی کوئی کتاب سفر کا متبادل نہیں۔ عشر عشیر نہیں۔
۔
مجھے اور اپنے آپ کو یہ پٹی نا پڑھائو کہ تم چاہتے تو بہت ہو مگر پیسے نہیں ہیں۔ نہیں ہیں تو جمع کرو۔ باقی شاہ خرچیاں روکو۔ لندن امریکہ نہیں جاسکتے تو اپنے ملک سے نزدیک ممالک میں جائو۔ جن پر خرچہ بھی کم ہے اور سفر کی مشقت بھی آدھی۔ ملک ملک نہیں جاسکتے تو شہر شہر جائو۔ اپنے ملک کے شہر گھومو، شمالی علاقہ جات دیکھو۔ مگر اپنے ڈربے سے نکلو ! اپنے کنوئیں سے باہر آئو ! سفر کرو ! مقامی لوگو سے گھلو ملو ! ان کی ثقافت، ان کی روایات، ان کے عقائد، ان کے مزاج کو خوش دلی سے سمجھو۔ سیکھو۔ خیر ملے تو اپنائو۔ ورنہ اسی شعر کی مثل بنے مرجائو گے۔
۔
عمر دراز مانگ کر لائے تھے چار دن !
دو آرزو میں کٹ گئے، دو انتظار میں !
عظیم الرحمٰن عثمانی
(زیر نظر تصویر عامر مغل بھائی کی وال سے چرائی ہوئی ہے.اور یہ تحریر بھی. )

View more

Post something worth reading

kesi guzr rhi zindagi ?

زندگی حَسِین ھے
ہر اُس چیز یا انسان کے بغیر بھی جو آج ھمارے پاس نہیں ھے
اور ھر اُس انسان اور خواہش کے پورا ھونے پہ جو آج ھمارے پاس ھے
زندگی حَسین ھے هر طرح سے حَسین ھے
کیونکہ زندگی کو حَسین خود بنایا جاتا ھے :)
کیا فائدہ چھوٹی موٹی باتوں پہ یوں اُداس ھو جانا؟
یقین کرو جو ھمارا ھے وہ پھر بھی ھمارا نہیں ۔۔ تو جو نہیں ھے اس پہ کیا غم؟
زندگی پہ بھی حُسن کا رنگ چڑھتا جاتا ھے
جتنا اسکو حَسین بولتے جاو گے
اتنی خوب صورت بنتی جائے گی
نکھرتی جائے گی 🌸

اگر تمھارا مسئلہ بغض علی ع اور بغض حسین ع ہے اگر تمھیں اس سے تکلیف ہے تو یاد رکھوں ہم ہر جگہ اور ہر ہال میں حسینؑ حسینؑ کرتے رہے گے۔🚩 #PeshawarBlast

UmeAbeha’s Profile PhotoUme Abeha کاظمی
1)Jab me Allah true True Sahaba oor Ahle bait ki baat krta hun tw Shia kehlata hun,
1)Jab me Kehta hun Sahaba ko Galian na do to Sunni kehlata hun
2)Jab me Allah kay waliyon ki baat krta hun tw brelvi kehlata hun
2) jab me kehta hun Allah kay wali wo nahi jo darbar me dafan hain tw Wahabi kehlata hun
3) jab me kehta hun Allah se direct mango to Wahabi kehlata hun
3) jb me kehta hun, Shiyon ka Muqadma bhi theek hai to Wahabi mujhe apny dairay se nikal dety hain.
4) Jab me kehta hun Deobandi maslak acha hai to Deobandi kehlata hun
4) Jab me kehta hun Deobani ki kitab Almuhanad me Darood Shareef change hai to Deobani bhi muje nikal dety hain.
Tw Phr Q na sirf Aik hi Nara lgaya jaye. Jis maslak ko bura lgta hai lagay.
"MAI SIRF KITAB WALA MUSALMAN HUN"

‏اُسے کسی سے محبت تھی اور وہ میں نہیں تھا یہ بات مجھ سے زیادہ اُسے رلاتی تھی

زنِ حسین تھی اور پھول چٗن کے لاتی تھی
میں شعر کہتا تھا وہ داستاں سناتی تھی
منافقوں کو میرا نام زہر لگتا تھا
وہ جان بوجھ کے غصہ انھیں دلاتی تھی💥
Liked by: M. Mujtaba Zafar C.

How to overcome sadness !!

sananmughal’s Profile Photosanandgaf
‏ہم نفسیاتی طور پر زندگی سے لطف اندوز ہونے کی صلاحیت کھو چکے ہیں... خوش ہوتے ہیں تو ساتھ میں مجرم بھی محسوس کرنے لگتے ہیں... ہم وہ پرندے ہیں جنہیں آزاد کر بھی دیا جائے تو وہ آزاد فضا میں چند لمحے پھڑ پھڑا کر خود اپنی من مرضی سے پنجرے میں چلے جاتے ہیں...
‏مستنصر حسین تارڑ

😺 What's the sign of being in love?

skety55’s Profile PhotoRania
جب آپ کو ارد گرد کا ماحول معمول سے زیادہ خوبصورت اور حسین لگنے لگے، جب رنگوں سے روشنیاں پھوٹتی محسوس ہوں۔ جب آوازیں موسیقی لگنے لگیں اور ہوا میں خوشبو محسوس ہونے لگے تو جان لیجئے کہ اب آپ کسی اور جہان میں۔۔۔ جہانِ الفت کہتے ہیں اسے۔۔۔ خوش آمدید۔۔۔
Liked by: دانیال Faraz

Kitna noorani chehra hai tumhara. MashaAllah. 🌚

saadniazi61’s Profile PhotoSAAD NIAZI.
وہ ایسا ہے کہ اسے محبت کرنےکے لئے زندگیاں ادھار لی جاسکتی ہیں
وہ ایسا ہے کہ اسے سامنے بٹھا کے تمام عمر دیکھا جاسکتا ہے
اس کی وہ چھوٹی آنکھیں اتنی حسین ہیں،
اتنی حسین! کہ ایک سو ایک اڑسٹھ چاند کی راتیں صدقے واری جائیں۔ ♡

itnaa bara ask ha or ik bhi munda sohra nahi🥀 Dil Ke Armaan Ansuoo Mai Beh Gyeee🥀

ManOo_BiLiiiii’s Profile PhotoPretty Girl
@ButtBahadur
@frenkenstine
@umarkhan121772
@handsome_zaki
@HaqaanMubariz24
@mosikhan
@SyedDaudShah
@faizanghani6
@Dan_Yal
مطلب یہ صرف چند لوگ ہیں اَنِّی جو بلا کے حسین مرد ہیں ماشاء اللہ لیکن تمہارے پاس ایک جوہری کی آنکھ نہیں ہے شاید جو جوہرِ قابل کو پہچان سکے۔۔۔ آئی ایم سیڈ فار یو۔۔۔ 😭

How do you describe, Belonging to someone as!

deeda_dahi’s Profile PhotoXalaam
اسلام آباد اس محبوبہ کی طرح ہے جس سے محبت کی وجہ سمجھ میں نہیں آتی۔ نہ یہ شہر بڑا ہے نہ شور شرابہ۔ مگر جب آپ ایک بار اس کے عشق میں مبتلا ہو جائیں تو آپ دنیا کے کسی شہر میں رہنے کے قابل نہیں رہتے۔ یہ شہر وہ ظالم محبوب ہے کہ آپ بس ایک بار اس کو دل میں بسا لیں پہر اس کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ ایک بار جو اسلام آباد میں رہ لے پہر وہ دنیا کے حسین ترین شہر میں چلا جائے، دل میں یہی ظالم محبوب بسا رہتا ہے.
Copied

اپنے خون کا غسل ملا کفن ہے جس کا خاکِ کربلا دفن بہن نہ کر سکی ہے دھوپ میں پڑا رہا یہ وہ غریبِ کربلا حسینؑ ہے

rebelsierra’s Profile Photoروحِ من
نہ پوچھیے کہ کیا حُسین ہے
شہیدِ کربلا کا غم جِسے بھی ناگوار ہے
وہ بد عمل ہے
بد نصب
اُسی پہ بے شمار ہے
ارے او دُشمنِ ازا
تُو مر ذرا
لحد میں جا
پتا چلے گا کیا حُسین ہے.

Anything worth reading ?

ItsAnnieMalik’s Profile PhotoZerfshan
مکتوب 47 نہج البلاغ
ابو تراب عليه السلام کی وصیت امام حسن (عليه السلام) اور امام حسین عليه السلام سے، ابن ملجم کی تلوار سے زخمی ہونے کے بعد:
میں تم دونوں کو یہ وصیت کرتا ہوں کہ تقویٰ الٰہی اختیار کئے رہنا، اور خبردار دنیا لاکھ تمہیں چاہے اس سے دل نہ لگانا، اور نہ اس کی کسی شے سے محروم ہو جانے پر افسوس کرنا۔ ہمیشہ حرف حق کہنا، اور ہمیشہ آخرت کے لئے عمل کرنا۔ اور دیکھو ظالم کے دشمن رہنا اور مظلوم کےساتھ رہنا۔
میں تم دونوں کو اور اپنے تمام اہل و عیال کو اور جہاں تک میرا یہ پیغام پہنچے سب کو وصیت کرتا ہوں کہ تقوائے الٰہی اختیار کریں،اپنے امور کو منظم رکھیں، اپنے درمیان تعلقات کو سدھارے رکھیں،کہ میں نے اپنے جد بزرگوار سے سنا ہے کہ: "آپس کے معاملات کو سلجھا کر رکھنا عام نماز اور روزہ سے بھی بہتر ہے۔"
دیکھو یتیموں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا، اور ان کے فاقوں کی نوبت نہ آجائے، اور وہ تمہاری نگاہوں کے سامنے برباد نہ ہو جائیں۔ اور دیکھو ہمسایہ کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا، کہ ان کے بارے میں تمہارے پیغمبر(صلى الله عليه وسلم) کی وصیت ہے،اور آپ(صلى الله عليه وسلم)برابر ان کے بارے میں نصیحت فرماتے رہتے تھے یہاں تک کہ ہم نے خیال کیا کہ شائد آپ وارث بھی بنانے والے ہیں!
دیکھو اللہ سے ڈرو قرآن کے بارے میں، کہ اس پر عمل کرنے میں دوسرے لوگ تم سے آگے نہ نکل جائیں۔
اور اللہ سے ڈرو نماز کے بارے میں، کہ وہ تمہارے دین کا ستون ہے۔
اور اللہ سے ڈرو اپنے پروردگار کے گھر کے بارے میں، کہ جب تک زندہ رہو اسے خالی نہ ہونے دو،کہ اگر اسے چھوڑ دیا گیا تو تم دیکھنے کے لائق بھی نہ رہ جاؤ گے ۔
اور اللہ سے ڈرو اپنے جان اور مال اور زبان سے جہاد کے بارے میں، اور آپس میں ایک دوسرے سے تعلقات رکھو،ایک دوسرے کی امداد کرتے رہو،اور خبردار ایک دوسرے سے منہ نہ پھرا لینا اور تعلقات توڑ نہ لینا۔ اور امربالمعروف اور نہی عن المنکر کو نظر انداز نہ کردینا، کہ تم پر اشرار کی حکومت قائم ہوجائے، اور تم فریاد بھی کرو تو اس کی سماعت نہ ہو۔
اے اولاد عبدالمطلب! خبردار میں یہ نہ دیکھوں کہ تم مسلمانوں کا خون بہانا شروع کردو صرف اس نعرہ پر کہ ''امیر المومنین(عليه السلام) مارے گئے ہیں'' میرے بدلہ میں میرے قاتل کے علاوہ کسی کو قتل نہیں کیا جا سکتا ہے۔
دیکھو اگر میں اس ضربت سے جانبر نہ ہو سکا تو ایک ضربت کا جواب ایک ہی ضربت ہے، اور دیکھو میرے قاتل کے جسم کے ٹکڑے نہ کرنا، کہ میں نے خود سرکار دو عالم(صلى الله عليه وسلم) سے سنا ہے کہ: "خبردار کاٹنے والے کتے کے بھی ہاتھ پیر نہ کاٹنا۔"

View more

ہماری وفا پر خاک ڈالو? تم بتاؤ کس حال میں ہو?

atiqshaykh’s Profile PhotoAtiq Shayk
کبھی نیند میں کبھی ہوش میں تو جہاں ملا تجھے دیکھ کر نہ نظر ملی نہ زباں ہلی یونہی سر جُھکا کر گزر گۓ کبھی زلف پر کبھی چشم پر کبھی تیرے حسین وجود پر جو پسند تھے میری کتاب میں وہ شعر سارے بکھر گۓ مجھے یاد ھے کبھی ایک تھے مگر آج ہیں جدا جدا وہ جدا ھوۓ تو سنور گۓ ھم جدا ھوۓ تو بکھر گۓ

Kabhi koi 'Haseen ittefaq hua? ?

Rameesha_RM’s Profile PhotoRameesha Ahmad.
ہمارے یہاں حسین چیزیں اتفاقاً ہی کیوں ہوتی ہے؟ اب باہمی اتفاق بھی تو کتنا حسیں ہے مگر کبھی ایسا اتفاق ہو، تو ہو جبکہ نفاق اور ہمارا اتفاق کچھ ایسا رہتا ہے کہ پوری قوم ہی ہمیشہ غیر متفق ہوتی ہے. ?

Language: English